اٹارنی جنرل پام بونڈی

ٹرمپ نے اٹارنی جنرل پام بونڈی کو برطرف کردیا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اہم حکومتی تبدیلی کرتے ہوئے اٹارنی جنرل پام بونڈی کو عہدے سے برطرف کر دیا ہے، جس سے امریکی سیاسی حلقوں میں ہلچل مچ گئی ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق صدر ٹرمپ نے پام بونڈی کی جگہ نائب اٹارنی جنرل ٹوڈ بلینچ کو قائم مقام اٹارنی جنرل مقرر کر دیا ہے، جو فوری طور پر ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔

اس کے ساتھ ہی امریکی انتظامیہ میں ایک اور بڑی تبدیلی سامنے آئی ہے، جہاں وزیر جنگ پیٹ ہیگسیٹھ نے چیف آف اسٹاف جنرل رینڈی جارج کو بھی عہدے سے ہٹا دیا ہے۔

امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیر جنگ ایک ایسے فوجی سربراہ کی تقرری چاہتے ہیں جو دفاعی معاملات میں صدر ٹرمپ اور ان کے اپنے وژن کے مطابق پالیسیوں پر عمل درآمد کر سکے۔

جنرل رینڈی جارج ایک تجربہ کار فوجی افسر رہے ہیں اور وہ سابق وزیر دفاع لائیڈ آسٹن کے دور میں سینئر ملٹری اسسٹنٹ کے طور پر خدمات انجام دے چکے ہیں۔

انہوں نے اپنی پیشہ ورانہ زندگی میں خلیجی جنگ، عراق اور افغانستان کی جنگوں میں حصہ لیا، جس سے ان کے وسیع عسکری تجربے کا اندازہ ہوتا ہے۔

تجزیہ کاروں کے مطابق امریکی حکومت میں بیک وقت ہونے والی یہ بڑی تبدیلیاں آئندہ پالیسی سمت کا اشارہ دیتی ہیں، اور امکان ہے کہ آنے والے دنوں میں مزید اہم فیصلے بھی سامنے آئیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے