آشا بھوسلے انتقال

لیجنڈری گلوکارہ آشا بھوسلے 92 سال کی عمر میں انتقال کر گئیں

بھارت کی مشہور اور لیجنڈری گلوکارہ آشا بھوسلے 92 سال کی عمر میں انتقال کر گئی ہیں، جس کے ساتھ ہی بھارتی موسیقی کے ایک شاندار دور کا اختتام ہو گیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق انہیں طبیعت خراب ہونے پر ممبئی کے بریچ کینڈی اسپتال میں داخل کیا گیا تھا، جہاں وہ زیر علاج تھیں۔

بتایا گیا ہے کہ وہ سینے کے انفیکشن میں مبتلا تھیں، جبکہ بعد ازاں متعدد اعضا کے کام چھوڑ دینے کے باعث ان کا انتقال ہو گیا۔

ان کے بیٹے آنند بھوسلے نے تصدیق کی ہے کہ ان کی آخری رسومات کل شام ادا کی جائیں گی۔

اس سے قبل ان کی پوتی زنائی بھوسلے نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (X) پر ان کی بیماری کی خبر شیئر کرتے ہوئے مداحوں سے پرائیویسی کا احترام کرنے کی اپیل کی تھی۔

انہوں نے اپنی پوسٹ میں بتایا تھا کہ آشا بھوسلے کو شدید تھکن اور سینے کے انفیکشن کے باعث اسپتال منتقل کیا گیا تھا اور ان کی صحت یابی کے لیے دعائیں کی گئی تھیں۔

آشا بھوسلے نے بالی ووڈ میں اپنے طویل کیریئر کے دوران بے شمار سپر ہٹ گانے دیے اور انہیں 2000 میں دادا صاحب پھالکے ایوارڈ جبکہ 2008 میں پدم وبھوشن سے نوازا گیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے