پاکستانی میوزک انڈسٹری کی ابھرتی ہوئی گلوکارہ انورال خالد رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئی ہیں، جس کے بعد سوشل میڈیا پر مداحوں کی جانب سے مبارکبادوں کا سلسلہ جاری ہے۔
گلوکارہ اپنے مشہور گانے جھول کے باعث خاصی شہرت حاصل کر چکی ہیں، اور ان کی شادی کی خبر سامنے آتے ہی مداحوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصاویر میں انورال خالد کو ہلکے گلابی رنگ کے خوبصورت لباس میں دیکھا جا سکتا ہے، جسے مداحوں کی جانب سے بے حد پسند کیا جا رہا ہے۔

گلوکارہ نے اپنی شادی کی تصدیق انسٹاگرام اسٹوری کے ذریعے کی، جہاں انہوں نے اپنے شوہر کے ساتھ ہاتھ کی تصویر شیئر کی، جس میں شادی کی انگوٹھی نمایاں تھی۔
اس کے علاوہ، سوشل میڈیا پر ان کی اپنے شریک حیات کے ساتھ ویڈیوز بھی تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں، جنہیں مداح خوب سراہ رہے ہیں۔