دبئی حکومت نے معیشت کو مستحکم کرنے اور روزگار کے تحفظ کیلئے 1 ارب درہم کا ایک بڑا معاشی پیکج متعارف کرا دیا ہے۔
یہ اقدام عہد شیخ حمدان بن محمد بن راشد آل مکتوم کی منظوری سے کیا گیا، جو دبئی کے ولی عہد اور ایگزیکٹو کونسل کے چیئرمین بھی ہیں۔
کاروبار اور عوام کیلئے ریلیف
یہ پیکج یکم اپریل سے نافذ ہوگا اور تین سے چھ ماہ تک جاری رہے گا۔ اس کا مقصد کاروباری اداروں اور عوام پر مالی دباؤ کو کم کرنا ہے۔
ہوٹل انڈسٹری کیلئے بڑی سہولت دی گئی ہے، جس کے تحت تین ماہ کیلئے مختلف سرکاری فیسز مؤخر کر دی گئی ہیں، جن میں سیلز فیس اور ٹورازم درہم شامل ہیں۔
رہائشی اجازت ناموں میں آسانی
حکومت نے رہائشی پرمٹ کے اجرا اور تجدید کے عمل کو بھی آسان بنانے کا اعلان کیا ہے تاکہ ہنر مند افراد کو دبئی میں کام کرنے میں سہولت ملے۔
مزید برآں، کسٹمز ڈیٹا جمع کرانے کی مدت 30 دن سے بڑھا کر 90 دن کر دی گئی ہے۔
روزگار اور فلاحی اقدامات
دبئی امپاورمنٹ اسٹریٹجی کے تحت ہزاروں نئی ملازمتیں پیدا کرنے کا ہدف رکھا گیا ہے، جبکہ مزدوروں کی رہائش کیلئے صحت و حفاظت کی نئی حکمت عملی بھی منظور کی گئی ہے۔
Today, I chaired a meeting of The Executive Council, where we approved an AED 1 billion support package for Dubai’s business sector, to be rolled out from 1 April over the next three to six months. The measures are designed to strengthen the economy’s resilience, readiness and… pic.twitter.com/ZBKYGBGppA
— Hamdan bin Mohammed (@HamdanMohammed) March 30, 2026
2033 تک تمام مزدوروں کو بنیادی سہولیات کی فراہمی اور مکمل معیار پر عملدرآمد کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔