میزبان و اداکارہ جویریہ سعود نے نجی ٹی وی کی عید اسپیشل ٹرانسمیشن کے دوران کیے گئے اپنے متنازع تبصرے پر وضاحت پیش کرتے ہوئے معذرت کرلی ہے۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والے ایک ویڈیو کلپ میں دیکھا گیا کہ پروگرام کے ایک سیگمنٹ میں مہمانوں کو مشہور شخصیات کے بچپن کی تصاویر دکھا کر پہچاننے کو کہا گیا۔
اسی دوران یمنیٰ زیدی سے منسوب ایک تصویر دکھائی گئی، جس پر مہمانوں کی رہنمائی کرتے ہوئے جویریہ سعود نے ایک تبصرہ کیا جو بعد میں تنقید کی زد میں آ گیا۔
ماہرہ خان نے نئے اداکاروں کے لیے انصاف کا مطالبہ کر دیا
ویڈیو وائرل ہونے کے بعد یمنیٰ زیدی نے انسٹاگرام پر ردعمل دیتے ہوئے واضح کیا کہ دکھائی جانے والی تصویر ان کے بچپن کی نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ کسی بھی معلومات کو نشر کرنے سے پہلے اس کی تصدیق ضروری ہے، اور غلط شناختی معلومات نشر کرنا غیر ذمہ دارانہ عمل ہے۔
واقعے کے بعد شوبز شخصیات اور سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے جویریہ سعود کو تنقید کا سامنا کرنا پڑا، جس کے بعد انہوں نے انسٹاگرام پر وضاحتی بیان جاری کیا۔