امریکا ایران مذاکرات اسلام آباد سے قبل امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے ایران کو سخت پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ مذاکرات میں سنجیدگی نہ دکھائی گئی تو امریکا مثبت ردعمل نہیں دے گا۔
اسلام آباد روانگی سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جے ڈی وینس نے کہا کہ وہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ہدایات کے مطابق امریکا ایران مذاکرات اسلام آباد میں شرکت کر رہے ہیں اور امید ہے کہ بات چیت مثبت رہے گی۔
انہوں نے کہا کہ اگر ایرانی قیادت نیک نیتی کے ساتھ مذاکرات کرے تو امریکا بھی کھلے دل سے آگے بڑھنے کے لیے تیار ہے، جس سے امریکا ایران مذاکرات اسلام آباد میں بہتری کی امید ظاہر ہوتی ہے۔
تاہم جے ڈی وینس نے خبردار کیا کہ اگر ایران نے سنجیدگی کا مظاہرہ نہ کیا یا چالاکی کی کوشش کی تو امریکی وفد مثبت ردعمل نہیں دے گا۔
واضح رہے کہ یہ مذاکرات پاکستان کی ثالثی میں اسلام آباد میں ہو رہے ہیں جن میں دونوں ممالک کے اعلیٰ سطحی وفود شریک ہوں گے۔
امریکی وفد کی قیادت نائب صدر جے ڈی وینس کر رہے ہیں جبکہ ایرانی وفد میں وزیر خارجہ عباس عراقچی اور ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف شامل ہیں۔
ماہرین کے مطابق امریکا ایران مذاکرات اسلام آباد خطے میں کشیدگی کم کرنے میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔