ٹرمپ کی ایرانی حملے میں دنیا کے سب سے بڑے جہاز کی تصدیق

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دنیا کے سب سے بڑے طیارہ بردار بحری جہاز جیرالڈ پر ایرانی حملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ایران نے جہاز کو 17 مختلف زاویوں سے نشانہ بنایا۔ انہوں نے حملے کو انتہائی شدید قرار دیتے ہوئے بتایا کہ جہاز پر موجود افراد جان بچانے کے لیے بھاگے اور رات ایک بجے ہر 32 سیکنڈ بعد تیز رفتار طیارے جہاز سے اڑان بھر رہے تھے۔

صدر ٹرمپ نے مزید کہا کہ حملے سے قبل غیر معمولی سرگرمیوں نے سنگین صورتحال کی نشاندہی کی تھی۔ ان کے مطابق یہ حملہ عالمی بحری سلامتی کے لیے خطرے کی گھنٹی ہے اور امریکی ادارے صورتحال پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہیں۔

مزید برآں، امریکی بحری بیڑا یو ایس ایس جارج ایچ ڈبلیو بش نارووک سے مشرق وسطیٰ کے لیے روانہ کر دیا گیا ہے۔ یہ بحری بیڑا جیرالڈ آرفورڈ اور ابراہم لنکن کے ساتھ مل کر خطے میں موجود امریکی طاقت کو مستحکم کرے گا۔

مشرق وسطیٰ میں اب امریکی طیارہ بردار بحری بیڑے کی تعداد تین ہو گئی ہے، جبکہ جہاز فورڈ جزیرہ کریٹ میں مرمت کے لیے لنگرانداز ہے۔ تیسرے بیڑے کی آمد کا مقصد ایران کے خلاف امریکی عسکری آپریشنز کو مزید تقویت دینا بتایا گیا ہے۔

اس پیش رفت کے بعد امریکی اور ایرانی تعلقات میں کشیدگی میں اضافہ متوقع ہے، اور عالمی برادری اس خطے میں بڑھتے ہوئے عسکری خطرات پر تشویش کا اظہار کر رہی ہے۔ امریکی بحری بیڑے کی تعیناتی خطے میں امریکی فوجی برتری کو یقینی بنانے کے لیے اہم قدم ہے۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے