ایران حملوں

یو اے ای میں ایران حملوں کی ویڈیوز شیئر کرنے پر 70 برطانوی شہری گرفتار

متحدہ عرب امارات میں حکام نے ایران کے ڈرون اور میزائل حملوں سے متعلق ویڈیوز اور تصاویر شیئر کرنے کے الزام میں 70 برطانوی شہریوں کو گرفتار کر لیا ہے۔

برطانوی میڈیا رپورٹس کے مطابق گرفتار افراد کو سخت قوانین کے تحت 10 سال تک قید کی سزا کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان نے ایران کے حملوں سے ہونے والے نقصانات کی حساس ویڈیوز اور تصاویر شیئر کیں، جو اماراتی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔

رپورٹس کے مطابق گرفتار افراد میں برطانیہ کے سیاح، یو اے ای میں مقیم افراد اور فضائی عملے کے ارکان شامل ہیں۔

ایران کا پاکستان کی سفارتی قیادت پر اعتماد کا اظہار

کچھ افراد کو ضمانت پر رہا کر دیا گیا ہے، تاہم ان کے پاسپورٹ ضبط کر لیے گئے ہیں تاکہ وہ ملک سے باہر نہ جا سکیں۔

اماراتی قانون کے تحت بعض تصاویر کو وصول کرنا یا آگے بھیجنا بھی جرم تصور کیا جاتا ہے، جس کی سزا 10 سال قید اور 2 لاکھ درہم تک جرمانہ ہو سکتی ہے۔

جنگ سے قبل تقریباً 2 لاکھ 40 ہزار برطانوی شہری دبئی میں مقیم تھے، تاہم تنازع شروع ہونے کے بعد ان میں سے تقریباً نصف افراد برطانیہ واپس جا چکے ہیں۔

1 comment on “یو اے ای میں ایران حملوں کی ویڈیوز شیئر کرنے پر 70 برطانوی شہری گرفتار

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے