پیٹرول و ڈیزل قیمتوں میں ٹیکس

پیٹرول و ڈیزل قیمتوں میں ٹیکس کی تفصیلات سامنے آگئیں، عوام پر کتنا بوجھ؟

پاکستان میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں شامل ٹیکسز اور دیگر چارجز کی تفصیلات سامنے آگئی ہیں، جس سے واضح ہوتا ہے کہ عوام ایندھن کی قیمت کا بڑا حصہ ٹیکس کی صورت میں ادا کر رہے ہیں۔

وزارت توانائی کی جانب سے جاری دستاویزات کے مطابق ایک لیٹر پیٹرول کی قیمت میں تقریباً 46 فیصد ٹیکس اور منافع شامل ہے، جبکہ شہری ایک لیٹر پیٹرول پر 211 روپے 26 پیسے ٹیکس ادا کرتے ہیں۔

دستاویز کے مطابق پیٹرول کی ایکس ریفائنری قیمت 247 روپے 15 پیسے ہے، جبکہ اس میں 24 روپے 12 پیسے کسٹم ڈیوٹی اور 7 روپے 52 پیسے ان لینڈ فریٹ مارجن شامل کیا جاتا ہے۔

پاکستان کا مجموعی قرضہ 81 ہزار ارب روپے تک پہنچ گیا، سینیٹ کمیٹی کو بریفنگ

مزید تفصیلات میں بتایا گیا کہ فی لیٹر پیٹرول پر آئل مارکیٹنگ کمپنی کا 7 روپے 87 پیسے منافع اور پمپ ڈیلرز کا 8 روپے 64 پیسے کمیشن بھی شامل ہوتا ہے۔

اسی طرح ایک لیٹر پیٹرول پر 160 روپے 61 پیسے کی لیوی اور 2 روپے 50 پیسے کلائمیٹ سپورٹ لیوی بھی عائد کی گئی ہے، جو قیمت میں نمایاں اضافہ کا باعث بنتی ہے۔

دوسری جانب ایک لیٹر ڈیزل کی قیمت میں 59 روپے 12 پیسے ٹیکس اور منافع شامل ہیں، جبکہ اس کی ایکس ریفائنری قیمت 461 روپے 23 پیسے ہے۔

ڈیزل پر 35 روپے 74 پیسے کسٹم ڈیوٹی، 4 روپے 37 پیسے ان لینڈ فریٹ مارجن، 7 روپے 87 پیسے کمپنی منافع اور 8 روپے 64 پیسے ڈیلرز کمیشن شامل ہے، جبکہ 2 روپے 50 پیسے کلائمیٹ سپورٹ لیوی بھی لاگو ہے، تاہم ڈیزل پر لیوی صفر رکھی گئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے