سب میرین کیبل کی مرمت

پی ٹی سی ایل کا سب میرین کیبل کی مرمت کا اعلان

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن لمیٹڈ پی ٹی سی ایل نے ایک اہم سب میرین کیبل کی مرمت کے لیے شیڈولڈ مینٹیننس کا اعلان کیا ہے۔

اعلان کے مطابق مرمت کا کام 14 اپریل سے شروع ہو کر 20 اپریل تک جاری رہے گا۔

اس دوران خاص طور پر شام کے اوقات میں انٹرنیٹ سروس متاثر ہونے یا سست روی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

پی ٹی سی ایل کا کہنا ہے کہ یہ مرمتی کام بین الاقوامی کیبل کنسورشیم کے تعاون سے کیا جا رہا ہے۔

سب میرین کیبلز انٹرنیٹ کی عالمی کنیکٹوٹی میں اہم کردار ادا کرتی ہیں اور ان کی خرابی سے ملک بھر میں سروس متاثر ہو سکتی ہے۔

حکام نے کہا ہے کہ یہ مرمتی عمل مستقبل میں بہتر اور مستحکم انٹرنیٹ سروس فراہم کرنے کے لیے ضروری ہے۔

پاکستان میں بڑھتی ہوئی ڈیجیٹل ضروریات کے پیش نظر یہ اقدام اہم سمجھا جا رہا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے