عظمیٰ طاہر دانش تیمور

عظمیٰ طاہر نے دانش تیمور کو مغرور قرار دے دیا

پاکستانی اداکارہ عظمیٰ طاہر نے حالیہ انٹرویو میں اداکار دانش تیمور کے حوالے سے کھل کر گفتگو کرتے ہوئے انہیں مغرور قرار دے دیا، جس کے بعد سوشل میڈیا پر نئی بحث شروع ہوگئی ہے۔

انٹرویو کے دوران میزبان نے ڈرامہ انڈسٹری میں اداکاروں کے رویے اور سیٹ پر موجود اسٹاف کے ساتھ برتاؤ کے حوالے سے سوال کیا۔ اس پر عظمیٰ طاہر نے کہا کہ وہ گزشتہ تقریباً دس سال سے ڈراموں میں زیادہ کام نہیں کررہیں، لیکن انڈسٹری کا ماحول اب بھی پہلے جیسا ہی ہے۔

اداکارہ نے بتایا کہ جب انہوں نے شوبز انڈسٹری میں کام شروع کیا تھا تو کئی سینئر اداکار نئے فنکاروں کو اپنے برابر بیٹھنے تک نہیں دیتے تھے۔ ان کے مطابق آج بھی کچھ جگہوں پر سینئر فنکاروں اور جونیئر عملے کے ساتھ الگ رویہ رکھا جاتا ہے، یہاں تک کہ کھانے پینے کے انتظامات بھی مختلف ہوتے ہیں۔

دانش تیمور کے حوالے سے بات کرتے ہوئے عظمیٰ طاہر نے کہا کہ انہیں محسوس ہوتا ہے کہ اداکار میں تھوڑی “میں” آگئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ دانش تیمور کے ابتدائی دنوں سے واقف ہیں اور ان کی جدوجہد کو قریب سے دیکھ چکی ہیں۔

عظمیٰ طاہر نے مزید کہا کہ انسان کو اپنی ماضی کی مشکلات کبھی نہیں بھولنی چاہئیں۔ ان کے مطابق جب دانش تیمور نے کیریئر شروع کیا تھا تو ان کے پاس مہنگی گاڑیاں نہیں تھیں اور وہ بس کے ذریعے شوز میں شرکت کے لیے آیا کرتے تھے۔

اگرچہ اداکارہ نے ان پر تنقید کی، تاہم انہوں نے دانش تیمور کی اداکاری کی تعریف بھی کی اور انہیں ایک بہترین اداکار قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ کامیابی کے باوجود فنکاروں کو دوسروں کے ساتھ اچھے اخلاق اور عاجزی سے پیش آنا چاہیے۔

اداکارہ نے صدف کنول کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ ہمیشہ ان سے محبت اور عزت سے ملتی ہیں۔ عظمیٰ طاہر کے بیان کے بعد سوشل میڈیا پر مداح فنکاروں کے رویوں اور انڈسٹری کلچر پر مختلف آراء کا اظہار کررہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

نمایاں زمرے

تازہ ترین