وسیم اکرم کا پالتو کتا ڈیوک

وسیم اکرم کا لاپتہ پالتو کتا ڈیوک مل گیا، سابق کپتان نے تلاش کرنے والوں کا شکریہ ادا کر دیا

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم کا پالتو کتا ڈیوک بالآخر مل گیا ہے۔ چند روز قبل کراچی کے علاقے ڈی ایچ اے فیز 8 سے لاپتہ ہونے والے کتے کی تلاش کے لیے وسیم اکرم نے عوام سے مدد کی اپیل کی تھی، جس کے بعد سوشل میڈیا پر بھی اس حوالے سے پیغامات گردش کرتے رہے۔

وسیم اکرم نے اپنے پالتو کتے کی تلاش کے لیے انسٹاگرام اسٹوری کے ذریعے اعلان کیا تھا کہ ڈیوک کو تلاش کرنے والے شخص کے لیے 2 لاکھ 50 ہزار روپے نقد انعام دیا جائے گا۔ انہوں نے بتایا تھا کہ کتے کا نام ڈیوک ہے، اس کا رنگ کالا ہے اور وہ کم عمر ہے۔

سابق کپتان قومی کرکٹ ٹیم وسیم اکرم کا لاپتہ ہونے والا پالتو کتا مل گیا

سابق کپتان نے سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں مداحوں اور شہریوں سے اپیل کی تھی کہ اگر کسی کو ان کے پالتو کتے کے بارے میں کوئی معلومات ملے تو فوری طور پر آگاہ کیا جائے تاکہ اسے بحفاظت واپس لایا جا سکے۔

بعد ازاں وسیم اکرم نے ایک ویڈیو پیغام کے ذریعے تصدیق کی کہ ان کا پالتو کتا ڈیوک مل گیا ہے۔ انہوں نے کتے کی واپسی میں مدد کرنے والے تمام افراد، مداحوں اور پولیس اہلکاروں کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔

وسیم اکرم نے اپنی ویڈیو میں ان لوگوں کی کوششوں کو سراہا جنہوں نے ڈیوک کی تلاش میں تعاون کیا اور اسے دوبارہ گھر پہنچانے میں کردار ادا کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ عوام کی مدد اور تعاون کے باعث یہ ممکن ہو سکا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Wasim Akram (@wasimakramliveofficial)

دوسری جانب وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا اکرم نے بھی انسٹاگرام اسٹوری کے ذریعے ڈیوک کی تصاویر شیئر کیں اور خوشی کا اظہار کیا۔ پالتو کتے کی واپسی کی خبر پر مداحوں نے بھی خوشی کا اظہار کیا اور سابق کپتان کے ساتھ اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

نمایاں زمرے

تازہ ترین