یوٹیوب موبائل ایپ

یوٹیوب موبائل ایپ میں نئے ہوم اور سبسکرپشن فیڈ ڈیزائن کی آزمائش

یوٹیوب نے اپنی موبائل ایپ میں ہوم اور سبسکرپشن فیڈز کے لیے نئے یوزر انٹرفیس کی آزمائش شروع کردی ہے۔ کمپنی کے مطابق اس تبدیلی کا مقصد صارفین کے لیے پسندیدہ اور متعلقہ مواد تک رسائی کو مزید آسان اور تیز بنانا ہے۔

یہ نئی تبدیلی فی الحال محدود صارفین کے لیے متعارف کرائی گئی ہے اور اسے اینڈرائیڈ اور آئی او ایس دونوں پلیٹ فارمز پر آزمایا جا رہا ہے۔ کمپنی اس آزمائش کے نتائج کی بنیاد پر مستقبل میں اسے تمام صارفین کے لیے متعارف کرانے کا فیصلہ کرے گی۔

یوٹیوب کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ موجودہ لے آؤٹ میں سبسکرپشن فیڈ نیوی گیشن بار میں موجود ہوتی ہے، تاہم نئے ڈیزائن میں اسے اسکرین کے اوپر منتقل کیا جا رہا ہے تاکہ صارفین ہوم اور سبسکرپشن فیڈز کے درمیان آسانی سے سوائپ کرسکیں۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ اس نئے لے آؤٹ سے ویڈیوز اور دیگر مواد تک فوری رسائی ممکن ہوگی جبکہ صارفین کو مختلف فیڈز کے درمیان بہتر تجربہ فراہم کیا جائے گا۔

یوٹیوب نے عندیہ دیا ہے کہ مستقبل میں موویز اینڈ ٹی وی سمیت دیگر فیڈز کی پوزیشن بھی تبدیل کی جاسکتی ہے تاکہ مختلف اقسام کے مواد کو ایک ہی جگہ سے آسانی سے دیکھا جاسکے۔

نئے یوزر انٹرفیس میں ایکسپلور مینیو بھی مختلف انداز میں نظر آئے گا۔ کمپنی کے مطابق اسکرین کو ریفریش یا اوپر اسکرول کرنے پر ایکسپلور مینیو ظاہر ہوگا جس سے نیویگیشن مزید بہتر بنائی جائے گی۔

ٹیکنالوجی ماہرین کے مطابق یوٹیوب کی یہ تبدیلی صارفین کے تجربے کو جدید اور آسان بنانے کی کوشش ہے۔ اگر ابتدائی آزمائش کامیاب رہی تو یہ نیا ڈیزائن جلد دنیا بھر کے تمام صارفین کے لیے متعارف کرایا جاسکتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

نمایاں زمرے

تازہ ترین