پی ایم ڈی موسم کی پیشگوئی

پی ایم ڈی کی ملک بھر میں کم بارشوں اور زیادہ درجہ حرارت کی پیشگوئی

پی ایم ڈی موسم کی پیشگوئی کے مطابق جولائی سے ستمبر کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں معمول سے کم بارشیں اور زیادہ درجہ حرارت رہنے کا امکان ہے، جس سے ہیٹ ویو، سیلاب اور زرعی نقصان کے خطرات بڑھ سکتے ہیں۔

پی ایم ڈی کے مطابق بحرِ ہند میں انڈین اوشین ڈائی پول (IOD) نیوٹرل مرحلے میں ہے جو بعد میں مثبت مرحلے میں جا سکتا ہے، جبکہ بحرالکاہل میں ایل نینو کے اثرات بڑھ رہے ہیں جو عام طور پر بارشوں میں کمی کا باعث بنتے ہیں۔

پی ایم ڈی موسم کی پیشگوئی کے مطابق پنجاب، سندھ، جنوبی خیبر پختونخوا اور بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں بارشیں معمول سے کم رہنے کا امکان ہے، جبکہ شمالی علاقوں جیسے گلگت بلتستان، کشمیر اور بالائی خیبر پختونخوا میں بارشیں معمول کے مطابق یا کچھ زیادہ ہو سکتی ہیں۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پی ایم ڈی موسم کی پیشگوئی کے مطابق ملک بھر میں درجہ حرارت معمول سے زیادہ رہنے کا امکان ہے، خاص طور پر شمال مشرقی پنجاب اور مشرقی گلگت بلتستان میں زیادہ گرمی متوقع ہے۔

پی ایم ڈی نے خبردار کیا ہے کہ زیادہ درجہ حرارت اور غیر متوازن بارشوں کے باعث سیلاب، لینڈ سلائیڈنگ اور شہری علاقوں میں اربن فلڈنگ کا خطرہ بڑھ سکتا ہے۔ شمالی علاقوں میں برف پگھلنے کی رفتار تیز ہونے سے دریاؤں میں پانی کا بہاؤ بھی بڑھ سکتا ہے۔

زراعت کے شعبے کو بھی خطرات لاحق ہو سکتے ہیں کیونکہ کم بارشوں کی وجہ سے کپاس، چاول، گنا اور مکئی جیسی فصلوں کو پانی کی کمی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے، جس سے آبپاشی کی ضرورت بڑھ جائے گی۔

پی ایم ڈی نے عوام اور کسانوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے، فصلوں کو محفوظ بنانے اور ممکنہ ہیٹ ویو، آندھی اور طوفانی موسم کے لیے تیار رہنے کی ہدایت کی ہے۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

نمایاں زمرے

تازہ ترین