کوہلو زلزلہ

کوہلو میں ایک بار پھر زلزلہ، شدت 4.3 ریکارڈ

بلوچستان کے ضلع کوہلو میں ایک بار پھر زلزلہ محسوس کیا گیا، جس کے باعث شہریوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 4.3 ریکارڈ کی گئی۔

حکام کے مطابق زلزلے کی گہرائی 15 کلومیٹر تھی جبکہ اس کا مرکز کوہلو سے تقریباً 40 کلومیٹر شمال میں واقع تھا۔ جھٹکے مختصر دورانیے کے تھے لیکن علاقے کے مختلف حصوں میں واضح طور پر محسوس کیے گئے۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق زلزلے کے نتیجے میں کسی قسم کے جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔ متعلقہ ادارے صورتحال پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہیں۔

یہ حالیہ زلزلہ گزشتہ روز آنے والے مسلسل زلزلوں کے بعد پیش آیا ہے۔ جمعہ کے روز کوہلو میں تین مرتبہ زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے، جس سے مقامی آبادی میں تشویش بڑھ گئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق پہلا زلزلہ صبح 10 بجکر 25 منٹ پر آیا، دوسرا 10 بجکر 58 منٹ پر ریکارڈ کیا گیا، جبکہ تیسرا اور نسبتاً زیادہ شدت والا زلزلہ شام 4 بجکر 49 منٹ پر آیا جس کی شدت 5.1 اور گہرائی 17 کلومیٹر تھی۔

ان زلزلوں کے جھٹکے ژوب، بارکھان اور راکھنی سمیت قریبی علاقوں میں بھی محسوس کیے گئے، تاہم وہاں سے بھی کسی بڑے نقصان کی اطلاع سامنے نہیں آئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

نمایاں زمرے

تازہ ترین