پاکستان کویت دوطرفہ تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر دونوں ممالک نے اتفاق کیا ہے۔ اسلام آباد میں ہونے والے وفود کی سطح کے مذاکرات میں تجارت، سرمایہ کاری، توانائی، دفاع اور دیگر اہم شعبوں میں شراکت داری بڑھانے پر بات چیت ہوئی۔
کویت کے وزیر خارجہ شیخ جراح جابر الاحمد الصباح دو روزہ سرکاری دورے پر پاکستان پہنچے، جہاں انہوں نے دوطرفہ تعلقات اور علاقائی و عالمی معاملات پر تبادلہ خیال کیا۔ نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے مذاکرات کی مشترکہ صدارت کی۔
وزارت خارجہ کے مطابق دونوں ممالک نے تجارت، سرمایہ کاری، محنت، زراعت، انفارمیشن ٹیکنالوجی، صحت، معدنیات، کان کنی، دفاع اور اقتصادی تعاون کے شعبوں میں تعلقات مزید بڑھانے کے طریقوں پر غور کیا۔
دونوں وزرائے خارجہ نے باہمی دلچسپی کے عالمی معاملات پر قریبی رابطے اور تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔ کویتی وزیر خارجہ نے پاکستان کی جانب سے پرتپاک استقبال اور مہمان نوازی پر شکریہ ادا کیا۔
Deputy Prime Minister/Foreign Minister Senator Mohammad Ishaq Dar @MIshaqDar50 and H.E. Sheikh Jarrah Jaber Al-Ahmad Al-Sabah, Foreign Minister of the State of Kuwait, co-chaired delegation-level talks at the Ministry of Foreign Affairs.
The two sides reviewed the entire… pic.twitter.com/2HN9nCzxPc
— Ministry of Foreign Affairs – Pakistan (@ForeignOfficePk) July 29, 2026
اسحاق ڈار نے کویت کے ساتھ پاکستان کے دیرینہ برادرانہ تعلقات کو اہم قرار دیا اور کہا کہ اسلام آباد تمام شعبوں میں باہمی فائدہ مند شراکت داری کو مزید وسعت دینا چاہتا ہے۔
ملاقات میں مشرق وسطیٰ اور فلسطین کی صورتحال سمیت علاقائی و عالمی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ کویتی وزیر خارجہ نے علاقائی امن اور استحکام کے لیے پاکستان کے مثبت کردار کو سراہا۔
یہ دورہ ایسے وقت میں ہوا ہے جب پاکستان اور کویت کے درمیان دفاع اور توانائی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے سے متعلق بات چیت جاری ہے۔ حکام کے مطابق مذاکرات ابتدائی مرحلے میں ہیں جبکہ خطے کی سیکیورٹی صورتحال مستقبل کے فیصلوں پر اثر انداز ہو سکتی ہے۔