کیلیفورنیا وائٹ شارک ویڈیو

کیلیفورنیا کے ساحل پر وائٹ شارک کی حیرت انگیز چھلانگ لگانے کی ویڈیو وائرل

وائٹ شارک کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے، جس میں امریکی ریاست کیلیفورنیا کے ساحل پر ایک وائٹ شارک کو پانی سے بلند چھلانگ لگاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ یہ غیر معمولی منظر اتفاقاً ایک شخص کے کیمرے میں محفوظ ہوگیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق سورین اسٹیونسن نامی شخص کیلیفورنیا کے نیوپورٹ بیچ پر اپنے ایک عزیز کی سرفنگ کی ویڈیو ریکارڈ کر رہا تھا کہ اسی دوران اچانک ایک وائٹ شارک پانی سے باہر اچھلی اور اس کا یہ منظر کیمرے میں محفوظ ہوگیا۔

سورین اسٹیونسن نے بتایا کہ ویڈیو بناتے وقت انہیں شارک کی موجودگی کا احساس نہیں ہوا۔ تاہم بعد میں جب انہوں نے ریکارڈنگ دیکھی تو پانی سے باہر نکلتی شارک کو دیکھ کر حیران رہ گئے۔

اس واقعے پر تبصرہ کرتے ہوئے کیل اسٹیٹ لانگ بیچ شارک لیب کے ڈائریکٹر اور میرین بائیولوجی کے پروفیسر کرسٹوفر لو نے کہا کہ ابتدائی اندازے کے مطابق یہ ایک کم عمر وائٹ شارک تھی، جو ممکنہ طور پر سمندر میں قدرتی انداز میں حرکت اور کھیل کود کر رہی تھی۔

نیشنل اوشینک اینڈ ایٹموسفیرک ایڈمنسٹریشن (NOAA) کے مطابق وائٹ شارک دنیا بھر کے معتدل اور نیم گرم سمندری علاقوں میں پائی جاتی ہے اور پانی کے درجہ حرارت میں تبدیلی کے ساتھ اپنی نقل و حرکت بھی تبدیل کرتی ہے۔ یہ شارک امریکی ساحلی پانیوں میں بھی دیکھی جاتی ہے۔

وائلڈ لائف حکام کا کہنا ہے کہ 2026 کے ایل نینو موسمی پیٹرن اور سمندری پانی کے درجہ حرارت میں اضافے کے باعث جنوبی کیلیفورنیا کے ساحل کے قریب وائٹ شارک کی موجودگی کے امکانات بڑھ گئے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

نمایاں زمرے

تازہ ترین