عبداللّٰہ شفیق

عبداللّٰہ شفیق کا تاریخی کارنامہ، ویسٹ انڈیز میں 49 سال بعد نئی تاریخ رقم

پاکستانی اوپنر عبداللّٰہ شفیق نے پورٹ آف اسپین ٹیسٹ میں شاندار 160 رنز کی اننگز کھیل کر ایک نیا ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔ وہ 49 سال بعد ویسٹ انڈیز کی سرزمین پر ٹیسٹ کرکٹ میں 150 سے زائد رنز بنانے والے پہلے پاکستانی بیٹر بن گئے ہیں۔

اس سے قبل یہ اعزاز پاکستان کے مایہ ناز بیٹر ماجد خان کے پاس تھا، جنہوں نے 1977 میں گیانا میں 167 رنز کی یادگار اننگز کھیلی تھی۔ تقریباً پانچ دہائیوں بعد عبداللّٰہ شفیق نے اس تاریخی ریکارڈ کی برابری کرتے ہوئے نئی تاریخ رقم کی۔

عبداللّٰہ شفیق کی یہ اننگز نہ صرف ان کی شاندار فارم کا مظہر ہے بلکہ بیرونِ ملک ٹیسٹ کرکٹ میں ان کی مستقل مزاجی کو بھی ثابت کرتی ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ پاکستان کی جانب سے بیرونِ ملک کھیلی گئی 150 سے زائد رنز کی آخری چار اننگز میں سے تین عبداللّٰہ شفیق کے نام ہیں۔

ان کی ذمہ دارانہ بیٹنگ نے پاکستان کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا، جس کے نتیجے میں قومی ٹیم نے دوسرے ٹیسٹ میں ویسٹ انڈیز کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر یادگار فتح اپنے نام کی۔

یہ کامیابی اس لیے بھی اہم ہے کہ پاکستان نے آخری مرتبہ 2023 میں سری لنکا کو اس کی سرزمین پر شکست دی تھی۔ ویسٹ انڈیز میں حاصل ہونے والی یہ فتح قومی ٹیم کے اعتماد میں اضافے کا باعث بنے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

نمایاں زمرے

تازہ ترین