علی رضا کے والد انتقال کرگئے

معروف پاکستانی اداکار علی رضا کے والد انتقال کرگئے

پاکستانی ٹی وی انڈسٹری کے معروف اداکار علی رضا کے والد انتقال کرگئے، اداکار نے اپنے والد کے انتقال کی افسوسناک خبر سوشل میڈیا کے ذریعے مداحوں کے ساتھ شیئر کردی۔

علی رضا نے انسٹاگرام اسٹوری پر ایک جذباتی پیغام کے ذریعے والد کے انتقال کی اطلاع دی۔ اداکار نے اپنے پیغام میں اللہ تعالیٰ کی طرف واپسی کا ذکر کرتے ہوئے اپنے غم کا اظہار کیا۔

اداکار نے بتایا کہ ان کے والد کا انتقال اچانک ہوا۔ تاہم انہوں نے والد کے انتقال کی وجہ یا دیگر تفصیلات کے حوالے سے کوئی معلومات شیئر نہیں کیں۔

نامور اداکار علی رضا کے والد انتقال کرگئے

اپنے والد کے انتقال کی اطلاع دینے کے ساتھ علی رضا نے مداحوں سے ان کے لیے دعائے مغفرت کی اپیل بھی کی۔ اداکار نے اپنے پیغام کے ذریعے لوگوں سے درخواست کی کہ وہ ان کے مرحوم والد کو اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں۔

علی رضا کی جانب سے والد کے انتقال کی خبر سامنے آنے کے بعد ان کے مداحوں اور شوبز حلقوں میں افسوس کی لہر دوڑ گئی۔ سوشل میڈیا پر صارفین نے اداکار سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا۔

مداحوں کی جانب سے علی رضا اور ان کے اہل خانہ کے لیے صبر و حوصلے کی دعائیں بھی کی جارہی ہیں۔ سوشل میڈیا صارفین نے مرحوم کے لیے مغفرت اور درجات کی بلندی کی دعا کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

نمایاں زمرے

تازہ ترین