یورپی یونین

یورپی یونین کا روس پر ایران کی مدد کا الزام

یورپی یونین نے روس پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ مشرق وسطیٰ میں امریکی افواج کو نشانہ بنانے کے لیے ایران کی مدد کر رہا ہے۔

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی چیف نے کہا کہ روس خطے میں امریکی اہداف اور پڑوسی ممالک کو ٹارگٹ کرنے کے لیے ایران کو خفیہ معلومات فراہم کر رہا ہے اور ڈرون آپریشنز کے ذریعے بھی سپورٹ کر رہا ہے۔

ان کے مطابق اگر امریکا مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدگی اور جنگ کا خاتمہ چاہتا ہے تو اسے روس پر دباؤ ڈالنا ہوگا کہ وہ ایران کی مدد بند کرے۔

خارجہ پالیسی چیف نے بتایا کہ یہ معاملہ جی سیون وزرائے خارجہ اجلاس میں بھی اٹھایا جائے گا، جہاں امریکی وزیر خارجہ روبیو بھی موجود ہوں گے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ روس اور ایران کے درمیان یہ تعاون خطے میں امریکی افواج کی سیکیورٹی کے لیے بڑا چیلنج بن سکتا ہے۔

سابق سفارتکاروں کا کہنا ہے کہ عالمی طاقتوں کو مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کم کرنے کے لیے فوری اقدامات کرنے کی ضرورت ہے تاکہ جنگ کے خطرات کو کم کیا جا سکے۔

اس پیش رفت کے بعد یورپی یونین اور امریکا کی طرف سے روس اور ایران کے خلاف ممکنہ اقدامات کی توقع کی جا رہی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے