ایران پاکستان امن مذاکرات کے حوالے سے اہم پیش رفت سامنے آئی ہے کیونکہ ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی ایک چھوٹے وفد کے ساتھ آج رات اسلام آباد پہنچ رہے ہیں۔
سرکاری ذرائع کے مطابق یہ دورہ ایران پاکستان امن مذاکرات کے سلسلے کی ایک کڑی ہے، جس کا مقصد پاکستان کی ثالثی میں ایران اور امریکہ کے درمیان کشیدگی کم کرنا اور مذاکرات کو آگے بڑھانا ہے۔
حکام نے بتایا کہ عباس عراقچی پہلے پاکستان کی اعلیٰ قیادت اور ثالثی ٹیم سے ملاقات کریں گے، جس کے بعد ممکنہ طور پر ایران اور امریکہ کے درمیان بات چیت کے اگلے مرحلے کی راہ ہموار ہوگی۔
اسلام آباد مسلسل کوشش کر رہا ہے کہ ایران پاکستان امن مذاکرات کے ذریعے فریقین کو جنگ کے بجائے سفارتکاری کی طرف لایا جائے اور خطے میں کشیدگی کم کی جا سکے۔
ذرائع کے مطابق مذاکراتی عمل کو سہولت دینے کے لیے امریکہ کی ایک لاجسٹک اور سیکیورٹی ٹیم بھی پہلے سے اسلام آباد میں موجود ہے۔
اس سے قبل نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے ایرانی ہم منصب سے ٹیلی فونک گفتگو میں خطے کی صورتحال اور سفارتی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا۔
پاکستان کا مؤقف ہے کہ ایران پاکستان امن مذاکرات اور مسلسل مکالمہ ہی خطے میں استحکام اور مزید کشیدگی سے بچاؤ کا واحد راستہ ہیں۔