امریکا ایران مذاکرات ٹرمپ کے حوالے سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران بات چیت کرنا چاہتا ہے اور واشنگٹن ایسے افراد سے مذاکرات کر رہا ہے جو بااختیار ہیں۔
برطانوی خبر رساں ایجنسی کو انٹرویو دیتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران کسی معاہدے تک پہنچنے کی کوشش کر رہا ہے اور امریکا یہ دیکھ رہا ہے کہ تہران کی پیش کش کیا ہوگی۔
امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ امریکا ایران پر معاشی دباؤ میں اضافہ کر رہا ہے۔ ان کے مطابق ایران کی غیر قانونی تیل تجارت کو روکنے کے لیے سخت اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
امریکی محکمہ خزانہ نے ایران کے خلاف نئی پابندیاں عائد کی ہیں جن میں چین میں قائم ایک آئل ریفائنری، 40 شپنگ کمپنیاں اور ایک آئل ٹینکر شامل ہیں۔
حکام کے مطابق امریکا ایران مذاکرات ٹرمپ پالیسی کے تحت ایران کی تیل کی برآمدات روکنے کے لیے دباؤ بڑھایا جا رہا ہے تاکہ اس کی مالی صلاحیت کو محدود کیا جا سکے۔
امریکی سینٹ کام کے مطابق امریکی افواج نے ایک اور ایرانی پرچم والے بحری جہاز کو روک لیا ہے جو مبینہ طور پر بندرگاہ کی طرف جا رہا تھا اور ناکہ بندی کی خلاف ورزی کر رہا تھا۔
امریکی حکام کا کہنا ہے کہ صورتحال اب بھی کشیدہ ہے، جہاں ایک طرف پابندیاں ہیں اور دوسری طرف سفارتکاری کے دروازے کھلے رکھے گئے ہیں۔