سعودی وزارت خارجہ

سعودی عرب کی کشیدگی کم کرنے کی اپیل، پاکستان کی ثالثی کی حمایت کا اعلان

ریاض: سعودی عرب نے خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے تمام فریقین سے تحمل اور بردباری کا مظاہرہ کرنے کی اپیل کی ہے۔

سعودی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ موجودہ صورتحال خطے کے امن اور استحکام کے لیے خطرہ بن سکتی ہے، اس لیے ضروری ہے کہ مزید اشتعال انگیزی سے گریز کیا جائے۔

بیان میں پاکستان کی سفارتی کوششوں اور ثالثی کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا گیا کہ سیاسی حل کے لیے پاکستان کی کوششیں قابل حمایت ہیں، جو خطے کو مزید تنازعات سے بچانے میں مدد دے سکتی ہیں۔

سعودی حکام نے اس بات پر بھی زور دیا کہ کشیدگی میں اضافہ نہ صرف علاقائی بلکہ عالمی سطح پر سلامتی اور معاشی استحکام کے لیے نقصان دہ ثابت ہو سکتا ہے۔

اس کے علاوہ سعودی عرب نے آبنائے ہرمز میں جہاز رانی کی بحالی کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ عالمی تجارت کے تسلسل کے لیے یہ انتہائی ضروری ہے۔

دوسری جانب سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے محمد بن زاید النہیان سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور متحدہ عرب امارات کو نشانہ بنانے والے حملوں کی مذمت کی۔ انہوں نے یو اے ای کی سلامتی کے لیے مکمل حمایت کا اعادہ بھی کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

نمایاں زمرے

تازہ ترین