آٹے کی قیمتیں

کراچی میں آٹے کی قیمتوں میں اضافہ، نئے سرکاری نرخ نامہ کا نوٹیفکیشن جاری

کراچی آٹے کی قیمتیں بڑھا دی گئی ہیں، جس کے بعد شہر میں ریگولر اور فائن آٹے کے نئے سرکاری نرخ نافذ کر دیے گئے ہیں۔ متعلقہ حکام کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق فوری طور پر ہوگا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق 12 مئی کے مقابلے میں 9 جولائی کو جاری کیے گئے نئے نرخ نامے میں تمام اہم اقسام کے آٹے کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا ہے۔ اس فیصلے کے بعد ریگولر آٹے کی ہول سیل قیمت 110 روپے سے بڑھا کر 122 روپے فی کلوگرام مقرر کر دی گئی ہے۔

اسی طرح ریگولر آٹے کی ریٹیل قیمت 113 روپے سے بڑھا کر 125 روپے فی کلوگرام کر دی گئی ہے، تاکہ شہر بھر میں یکساں سرکاری نرخ نافذ کیے جا سکیں۔

نوٹیفکیشن کے مطابق فائن آٹے کی ہول سیل قیمت 118 روپے سے بڑھ کر 132 روپے فی کلوگرام ہو گئی ہے، جبکہ اس کی ریٹیل قیمت 121 روپے سے بڑھا کر 135 روپے فی کلوگرام مقرر کی گئی ہے۔

حکام نے واضح کیا ہے کہ چکی کے آٹے کی ریٹیل قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی اور یہ بدستور 145 روپے فی کلوگرام برقرار رہے گی۔

کمشنر کراچی نے تمام دکانداروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ سرکاری نرخ نامہ اپنی دکانوں پر نمایاں جگہ پر آویزاں کریں۔ انہوں نے خبردار کیا کہ سرکاری قیمتوں کی خلاف ورزی یا زائد نرخ وصول کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

نمایاں زمرے

تازہ ترین