مائیک ہیسن

مائیک ہیسن کا پاکستان کی ون ڈے ٹیم کی بیٹنگ بہتر بنانے پر زور

پاکستان وائٹ بال ٹیم کے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن  نے کہا ہے کہ پاکستان کو ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میں مڈل اوورز کے دوران زیادہ مؤثر بیٹنگ کی ضرورت ہے تاکہ مستقبل کے بڑے ایونٹس میں بہتر نتائج حاصل کیے جا سکیں۔

پی سی بی پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے مائیک ہیسن نے کہا کہ ورلڈ کپ کو مدنظر رکھتے ہوئے قومی ون ڈے اسکواڈ پر مسلسل کام جاری ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ٹیم مینجمنٹ کا مقصد آئندہ ڈیڑھ سال میں بہترین ممکنہ ون ڈے اسکواڈ تیار کرنا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ حالیہ وائٹ بال کیمپ نوجوان ٹیلنٹ کو جانچنے کا بہترین موقع ثابت ہوا۔ ہیسن کے مطابق کئی نوجوان کھلاڑیوں نے اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا تاہم انہیں مکمل بین الاقوامی کھلاڑی بننے کے لیے مزید وقت، محنت اور تجربے کی ضرورت ہے۔

مائیک ہیسن نے اس بات پر زور دیا کہ نوجوان کھلاڑیوں کو صرف مواقع دینا کافی نہیں بلکہ ان کے ساتھ صبر اور مسلسل سپورٹ بھی ضروری ہے تاکہ وہ دباؤ کے حالات میں بہتر کارکردگی دکھا سکیں۔

ہیڈ کوچ نے کہا کہ ٹیم کی توجہ پاور پلے میں زیادہ وکٹیں حاصل کرنے اور بولنگ میں تسلسل پیدا کرنے پر ہے۔ ان کے مطابق کھلاڑیوں کی فٹنس میں بہتری ٹیم کی مجموعی کارکردگی کو مزید بہتر بنا سکتی ہے۔

انہوں نے آسٹریلیا کے خلاف آئندہ سیریز کو نوجوان کھلاڑیوں کے لیے اپنی صلاحیتیں منوانے کا بہترین موقع قرار دیا۔ مائیک ہیسن نے کہا کہ آسٹریلیا ایک مضبوط حریف ہے اور شائقین کو قومی ٹیم اور نوجوان کھلاڑیوں کی بھرپور حمایت جاری رکھنی چاہیے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستانی شائقین بے حد پُرجوش ہیں اور ان کی حمایت ٹیم کے اعتماد اور حوصلے کے لیے انتہائی اہم کردار ادا کرتی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

نمایاں زمرے

تازہ ترین