پاکستانی عازمین حج کھانے

پاکستانی عازمین حج کے کھانوں پر 1086 کروڑ روپے سے زائد خرچ

سرکاری حج اسکیم کے تحت پاکستان سے جانے والے عازمین حج کے کھانوں اور مینیو سے متعلق اہم تفصیلات سامنے آگئی ہیں۔ ذرائع کے مطابق عازمین کو معیاری اور تازہ کھانا فراہم کرنے کیلئے اربوں روپے خرچ کیے جا رہے ہیں۔

حکام کے مطابق پاکستانی عازمین حج کے کھانوں پر مجموعی طور پر 1086 کروڑ روپے سے زائد رقم خرچ کی جارہی ہے جبکہ یہ اخراجات 14 کروڑ 48 لاکھ سعودی ریال سے بھی تجاوز کرچکے ہیں۔ اس اقدام کا مقصد حجاج کرام کو بہترین سہولیات فراہم کرنا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ہر حاجی کو روزانہ 36 سعودی ریال مالیت کا کھانا فراہم کیا جا رہا ہے جو پاکستانی کرنسی میں تقریباً 2700 روپے بنتا ہے۔ عازمین کو روزانہ تین وقت تازہ اور گرم کھانا دیا جا رہا ہے۔

ناشتے کے مینیو میں پراٹھا، انڈے، چائے، حلوہ اور ٹوسٹ شامل ہیں جبکہ دوپہر کے کھانے میں بریانی، قورمہ، دال، چاول اور سلاد فراہم کیا جا رہا ہے۔ کھانے کے معیار اور صفائی کا خاص خیال رکھا جا رہا ہے تاکہ عازمین کو کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

حج پر جانے والے پاکستانی عازمین نے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا ہے، خاص طور پر پاکستانی ذائقے کے مطابق کھانے کی دستیابی کو سراہا جا رہا ہے۔ وزارت مذہبی امور کی جانب سے کیٹرنگ کمپنیوں کے ساتھ مکمل رابطہ رکھا جا رہا ہے۔

دوسری جانب رواں برس شیخ ڈاکٹر علی الحذیفی جو مسجد نبوی ﷺ کے امام و خطیب ہیں، خطبہ حج دیں گے۔

عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق ادارہ امور حرمین شریفین نے اعلان کیا ہے کہ شیخ ڈاکٹر علی الحذیفی 26 مئی بروز منگل، 9 ذوالحجہ 1447 ہجری کو مسجد نمرہ میں خطبہ حج دیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

نمایاں زمرے

تازہ ترین