عالمی یوم آبادی پاکستان کے موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے ذمہ دارانہ آبادی منصوبہ بندی کے حکومتی عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ پائیدار ترقی اور قومی خوشحالی کے لیے آبادی میں متوازن اضافہ ناگزیر ہے۔ انہوں نے تمام قومی اداروں اور سماجی طبقات پر زور دیا کہ وہ اس اہم قومی مسئلے کے حل کے لیے مشترکہ کردار ادا کریں۔
وزیراعظم نے اپنے پیغام میں کہا کہ پاکستان کی سالانہ آبادی میں اضافہ 2.55 فیصد ہے، جبکہ ملک دنیا کا پانچواں سب سے زیادہ آبادی والا ملک بن چکا ہے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ آبادی میں تیز رفتار اضافہ معیشت، روزگار، تعلیم، صحت، رہائش، خوراک، بنیادی ڈھانچے اور ماحولیات پر اضافی دباؤ ڈال رہا ہے۔
وزیراعظم محمد شہباز شریف کا عالمی یومِ آبادی 11 جولائی 2026 پر پیغام.
پاکستان آج عالمی یومِ آبادی پر اقوام عالم کے ساتھ ہم آواز ہو کر آبادی کی پائیدار ترقی اور خوشحالی کی ضامن ذمہ دارانہ منصوبہ بندی کے عزم کی تجدید کرتا ہے۔
آبادی کی ذمہ دارانہ اور دانشمندانہ منصوبہ سازی اور…
— Prime Minister’s Office (@PakPMO) July 11, 2026
شہباز شریف نے اس سال کے عالمی یوم آبادی کے موضوع "آج اور مستقبل کے لیے نوجوانوں کی امیدوں اور خواہشات کو حقیقت بنانا” کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی تقریباً 65 فیصد آبادی 30 سال سے کم عمر افراد پر مشتمل ہے۔ انہوں نے نوجوانوں کو ملک کا قیمتی اثاثہ قرار دیتے ہوئے ان پر سرمایہ کاری کو مستقبل کی ترقی کی ضمانت قرار دیا۔
وزیراعظم نے وفاقی و صوبائی حکومتوں، ارکان پارلیمنٹ، سول سوسائٹی، مذہبی رہنماؤں، جامعات، ترقیاتی شراکت داروں، نجی شعبے، میڈیا اور مقامی کمیونٹیز پر زور دیا کہ وہ ذمہ دار والدین، باخبر فیصلوں، صنفی مساوات اور پائیدار ترقی کے فروغ کے لیے مشترکہ کوششیں کریں۔
انہوں نے کہا کہ حکومت نے حال ہی میں قومی آبادی کونسل (NPC) قائم کی ہے، جو وفاق اور صوبوں کے درمیان پالیسی ہم آہنگی کو بہتر بنائے گی اور قومی آبادی پروگرام پر مؤثر عملدرآمد کے لیے رہنمائی فراہم کرے گی۔ کونسل شواہد پر مبنی پالیسی سازی، خواتین کو بااختیار بنانے اور انسانی وسائل کی ترقی پر بھی خصوصی توجہ دے گی۔
وزیراعظم نے کہا کہ تعلیم، صحت، خواتین کو مساوی مواقع اور معاشی شمولیت حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ وزیراعظم یوتھ پروگرام سمیت مختلف قومی منصوبوں کے ذریعے نوجوانوں کو بااختیار بنانے اور ترقی کے مواقع فراہم کیے جا رہے ہیں۔
"I call upon all stakeholders, government institutions, parliamentarians, academia, civil society organisations, development partners, religious leaders, the media and communities to work together in promoting the health, wellbeing and empowerment of our people. By placing… pic.twitter.com/eWnBrLELHD
— The President of Pakistan (@PresOfPakistan) July 11, 2026
دوسری جانب صدر آصف علی زرداری نے بھی عالمی یوم آبادی پاکستان کے موقع پر اپنے پیغام میں خواتین، بچوں اور نوجوانوں کو قومی ترقی کا مرکز بنانے پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ معیاری تعلیم، صحت، غذائیت، روزگار اور خواتین کو مساوی مواقع فراہم کرکے پاکستان اپنی آبادی کو ایک مضبوط معاشی اور سماجی قوت میں تبدیل کر سکتا ہے۔