رانا ثناء اللّٰہ

رانا ثناء اللّٰہ کا عمران خان اور بشریٰ بی بی کے علاج سے متعلق بیان

رانا ثناء اللّٰہ نے سینیٹ اجلاس میں کہا کہ عمران خان اور بشریٰ بی بی کو بہترین طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔

رانا ثناء اللّٰہ کا کہنا تھا کہ بانیٔ پی ٹی آئی کی صحت اور ملاقاتوں کے حوالے سے گفتگو ہوئی ہے، تاہم قانون اس بات کی اجازت نہیں دیتا کہ ان ملاقاتوں کو سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کیا جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بعض اقدامات کامیاب ہو جائیں تو انہیں انقلاب کہا جاتا ہے جبکہ ناکامی کی صورت میں وہ غداری کہلاتے ہیں۔

انہوں نے اپوزیشن پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ایک جماعت بار بار وفاق پر حملے کی سیاست کرتی رہی ہے، اور اس طرزِ عمل کو دہرانے سے حالات بہتر نہیں ہوتے۔ ان کے مطابق اینٹی اسٹیٹ بیانیہ تشکیل دیا گیا، جس کے ثبوت وہ پیش کرنے کے لیے تیار ہیں۔

دوسری جانب محمود خان اچکزئی نے قومی اسمبلی اجلاس میں حکومت سے سوال کیا کہ بانیٔ پی ٹی آئی سے ملاقات کب کروائی جائے گی اور انہیں ان کی مرضی کے اسپتال میں کب منتقل کیا جائے گا۔

اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ سیاسی قیدیوں کے حقوق اور ان کی طبی سہولیات کے حوالے سے شفافیت ضروری ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت اس معاملے پر واضح مؤقف اختیار کرے۔

اسی دوران بیرسٹر گوہر نے محمود خان اچکزئی کے مؤقف کی مکمل حمایت کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی قیادت متعدد بار عدالتوں سے رجوع کر چکی ہے لیکن انہیں مطلوبہ ریلیف نہیں ملا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

نمایاں زمرے

تازہ ترین