Pakistan’s UNESCO Delegate Mumtaz Zahra Baloch Attends Oxford Policy Dialogue

پاکستان کی یونیسکو مندوب ممتاز زہرا بلوچ کی آکسفورڈ پالیسی مکالمے میں شرکت

فرانس میں پاکستان کی سفیر اور یونیسکو کے لیے مستقل مندوب ممتاز زہرا بلوچ نے جامعہ آکسفورڈ کے زیرِ اہتمام پالیسی مکالمے میں شرکت کی۔ اس مکالمے کا موضوع “پالیسیوں کے ذریعے تعلیم کو سب کے لیے مساوی اور منصفانہ کیسے بنایا جا سکتا ہے؟”

فرانس میں پاکستانی سفارت خانے سے جاری بیان کے مطابق، ممتاز زہرا بلوچ نے تعلیمی پالیسیوں میں ہم آہنگی اور مؤثر رابطے کو مضبوط بنانے کے لیے پالیسی سازوں، علمی اداروں اور سول سوسائٹی کے درمیان مکالمے کی اہمیت کو اجاگر کیا۔ انہوں نے کہا کہ مختلف اسٹیک ہولڈرز کے درمیان تعاون ہی تعلیمی نظام کو بہتر اور جامع بنا سکتا ہے۔

سفیر نے یونیسکو کے تعلیمی ایجنڈے کا خاکہ پیش کرتے ہوئے تعلیم تک رسائی کو فروغ دینے میں یونیسکو کے اہم کردار پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے بتایا کہ یونیسکو یہ کام پالیسی رہنمائی، تکنیکی تعاون اور جامع تعلیمی نظاموں کی معاونت کے ذریعے انجام دے رہا ہے۔

 

ممتاز زہرا بلوچ نے شرکاء کو تعلیم میں مساوات اور رسائی کے فروغ کے حوالے سے یونیسکو کی کوشوں کے لیے پاکستان کی مستقل حمایت سے بھی آگاہ کیا۔ انہوں نے تعلیم کے لیے جدید مالی وسائل کی تلاش میں یونیسکو کے کردار کو سراہا اور اس سلسلے میں پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔

انہوں نے سکول سے باہر بچوں کے بڑھتے ہوئے مسئلے کی جانب بھی توجہ دلائی۔ سفیر کا کہنا تھا کہ یہ ایک عالمی چیلنج ہے جس کے لیے مربوط پالیسیاں اور عملی اقدامات ناگزیر ہیں۔

ممتاز زہرا بلوچ نے شرکاء کو پاکستان کے “ایجوکیشن ایمرجنسی پلان” کے بارے میں بھی بریفنگ دی۔ انہوں نے بتایا کہ اس پلان کا مقصد تعلیم تک رسائی کو بڑھانا، بنیادی تعلیم کو مضبوط بنانا، ڈیجیٹل شمولیت کو بہتر بنانا اور لڑکیوں کی تعلیم کو فروغ دینا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

نمایاں زمرے

تازہ ترین