ڈونلڈ ٹرمپ ایونیو

حیدرآباد میں سڑک کا نام ڈونلڈ ٹرمپ ایونیو رکھ دیا گیا، سیاسی حلقوں میں بحث تیز

بھارت کے شہر حیدرآباد میں ایک اہم شاہراہ کا نام ڈونلڈ ٹرمپ ایونیو رکھ دیا گیا، جس کے بعد ملک بھر میں سیاسی اور عوامی حلقوں میں اس فیصلے پر بحث شروع ہو گئی۔ یہ سڑک ایسے علاقے میں واقع ہے جہاں امریکی قونصل خانہ اور متعدد بین الاقوامی کمپنیوں کے دفاتر موجود ہیں۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں اس اقدام پر اظہارِ تشکر کرتے ہوئے کہا کہ یہ ان کے لیے ایک منفرد اعزاز ہے۔ ان کے مطابق کسی بھی امریکی صدر کو اس نوعیت کا اعزاز پہلی مرتبہ دیا گیا ہے، جس پر وہ بھارتی عوام اور متعلقہ حکام کے شکر گزار ہیں۔

حیدرآباد جنوبی بھارتی ریاست تلنگانہ کا دارالحکومت ہے، جہاں اس وقت کانگریس پارٹی کی حکومت قائم ہے۔ جس سڑک کو ٹرمپ کے نام سے منسوب کیا گیا ہے، اس کے اطراف امریکی قونصل خانے کے علاوہ مائیکروسافٹ، گوگل اور ایمازون جیسی عالمی کمپنیوں کے دفاتر بھی موجود ہیں۔

اس فیصلے نے اس لیے بھی توجہ حاصل کی ہے کہ سابق امریکی صدور بل کلنٹن اور جارج ڈبلیو بش اپنے ادوارِ صدارت میں حیدرآباد کا دورہ کر چکے تھے، جبکہ ڈونلڈ ٹرمپ نے اب تک اس شہر کا دورہ نہیں کیا۔ اس کے باوجود ان کے نام پر سڑک کا نام رکھے جانے پر مختلف سیاسی حلقوں نے سوالات اٹھائے ہیں۔

وزیراعظم نریندر مودی کی جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے کانگریس حکومت کے اس اقدام پر شدید تنقید کرتے ہوئے اسے سیاسی منافقت قرار دیا۔ پارٹی رہنماؤں کا کہنا ہے کہ کانگریس کا یہ فیصلہ اس کی پالیسیوں میں تضاد کی عکاسی کرتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

نمایاں زمرے

تازہ ترین