احساس نوجوان پروگرام

خیبر پختونخوا کابینہ نے احساس نوجوان پروگرام کا حجم 5 ارب روپے کردیا

خیبر پختونخوا کابینہ نے احساس نوجوان پروگرام کے مجموعی حجم میں 2 ارب روپے اضافے کی منظوری دے دی، جس کے بعد پروگرام کا حجم 5 ارب روپے ہوگیا۔

پشاور میں وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی زیر صدارت کابینہ اجلاس ہوا جس میں نوجوانوں، تعلیم، صحت اور دیگر شعبوں سے متعلق اہم فیصلوں کی منظوری دی گئی۔

حکام کے مطابق احساس نوجوان پروگرام کا حجم 3 ارب سے بڑھا کر 5 ارب روپے کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔ اضافے سے صوبے کے نوجوانوں کیلئے مزید مواقع اور معاونت فراہم کرنے میں مدد ملے گی۔

کابینہ نے چترال کے لینگ لینڈز اسکول اینڈ کالج کیلئے گرانٹ ان ایڈ کی درخواست بھی منظور کی۔ ضم اضلاع کے ماڈل اسکولز کیلئے گرانٹ ان ایڈ کی بھی منظوری دی گئی۔

اجلاس میں اسکول سے باہر بچوں کی تعداد کم کرنے کیلئے بین المحکمہ مفاہمتی یادداشت کی منظوری دی گئی۔ اس اقدام کا مقصد متعلقہ محکموں کے درمیان بہتر رابطے کے ذریعے بچوں کو تعلیم تک رسائی دینا ہے۔

کابینہ نے مالی سال 2027-28 سے جماعت ششم تا ہشتم کے تمام طلبہ کو 100 فیصد مفت درسی کتب فراہم کرنے کی منظوری بھی دی۔ 21 مریضوں کے علاج کیلئے مالی معاونت کی منظوری دی گئی۔

حکام کے مطابق خیبر پختونخوا پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ اتھارٹی بل 2026 کی بھی منظوری دی گئی۔ سرکاری اسپتالوں میں ہاؤس جاب کیلئے اسٹائپنڈ سلاٹس، ڈاکٹروں کے اسٹائپنڈ میں اضافے اور اضافی گرانٹس کی بھی منظوری دی گئی۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

نمایاں زمرے

تازہ ترین