پاکستان میں سونے کی قیمت میں منگل کو کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ مقامی اور عالمی مارکیٹ میں چار روز مسلسل اضافے کے بعد 24 کیرٹ فی تولہ سونا 600 روپے سستا ہوگیا۔
آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق تازہ کمی کے بعد ایک تولہ 24 کیرٹ سونے کی قیمت 4 لاکھ 86 ہزار 536 روپے ہوگئی ہے۔ گزشتہ کئی روز سے سونے کی قیمت میں مسلسل اضافہ دیکھا جا رہا تھا۔
10 گرام سونے کی قیمت میں بھی کمی ہوئی ہے۔ ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونا 514 روپے سستا ہو کر 4 لاکھ 17 ہزار 126 روپے کا ہوگیا ہے۔
عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی۔ فی اونس سونا 6 ڈالر سستا ہو کر 4 ہزار 640 ڈالر پر آگیا، جس کا اثر پاکستان کی مقامی مارکیٹ پر بھی پڑا۔
دوسری جانب ملک میں چاندی کی قیمت بھی کم ہوگئی ہے۔ آل صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ چاندی کی قیمت 100 روپے کم ہو کر 7 ہزار 279 روپے ہوگئی ہے۔
حالیہ کمی کے باوجود پاکستان میں سونے کی قیمت بلند سطح پر برقرار ہے۔ مقامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ عالمی قیمتوں، کرنسی کی قدر اور طلب سمیت مختلف عوامل سے متاثر ہوتے ہیں۔
ماہرین کے مطابق سونے کی قیمت میں آئندہ بھی اتار چڑھاؤ جاری رہ سکتا ہے۔ بعض ماہرین نے رواں ماہ پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت 5 لاکھ روپے سے تجاوز کرنے کا امکان بھی ظاہر کیا ہے۔