وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک

عالمی منڈی میں کمی کے بعد عوام کو زیادہ ریلیف دیا گیا، علی پرویز ملک

وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے کہا ہے کہ حکومت نے عالمی منڈی میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں آنے والی کمی کا بھرپور فائدہ عوام تک منتقل کیا ہے۔ ان کے مطابق گزشتہ ہفتے جتنی قیمت کم ہوئی تھی، اس سے بھی زیادہ ریلیف صارفین کو فراہم کیا گیا تاکہ مہنگائی کے اثرات میں کمی لائی جا سکے۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علی پرویز ملک نے کہا کہ محرم الحرام کا پہلا عشرہ اللہ کے فضل و کرم سے پرامن طریقے سے مکمل ہوا۔ انہوں نے امن و امان برقرار رکھنے پر پاک فوج، وزیراعظم شہباز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب کی کوششوں کو سراہتے ہوئے متعلقہ اداروں کی کارکردگی کو قابلِ تعریف قرار دیا۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ خطے میں حالیہ کشیدگی کے خاتمے اور ایران و امریکا کے درمیان تنازع میں کمی کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بھی کمی دیکھی گئی، جس کے مثبت اثرات پاکستان سمیت دیگر ممالک پر بھی مرتب ہوئے۔

علی پرویز ملک کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے ہدایت کی کہ عالمی منڈی میں قیمتوں میں کمی کا فائدہ فوری طور پر عوام تک پہنچایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے اس سلسلے میں تیزی سے فیصلے کیے تاکہ صارفین کو زیادہ سے زیادہ ریلیف مل سکے۔

انہوں نے مزید کہا کہ حکومت نے صرف عالمی قیمتوں میں کمی کے مطابق ہی نہیں بلکہ اس سے بڑھ کر عوام کو ریلیف فراہم کیا۔ ان کے بقول یہ اقدام حکومت کی عوام دوست پالیسیوں کا حصہ ہے، جس کا مقصد شہریوں پر معاشی بوجھ کو کم کرنا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

نمایاں زمرے

تازہ ترین