بجلی بل جعلی کوڈ ایڈوائزری

پاور ڈویژن کی ایڈوائزری، بجلی بل میں جعلی کوڈ سے معلومات چوری کا خدشہ

اسلام آباد: پاور ڈویژن نے بجلی کے بلوں میں شامل جعلی تصویری کوڈ کے ذریعے صارفین کی ذاتی معلومات چوری ہونے کے خدشے کے پیش نظر ایڈوائزری جاری کردی ہے۔

ترجمان کے مطابق بعض عناصر صارفین کو ایک مخصوص طریقے سے ایک جعلی رابطہ کھولنے پر مجبور کرتے ہیں اور مختلف مراحل میں ذاتی معلومات طلب کی جاتی ہیں۔ بعد ازاں شہریوں سے چھ ہندسوں کا خفیہ کوڈ بھی درج کروایا جاتا ہے جس کا مقصد معلومات تک غیر قانونی رسائی حاصل کرنا ہوتا ہے۔

پاور ڈویژن کے ترجمان نے واضح کیا ہے کہ بجلی کے بل کے علاوہ کسی بھی غیر متعلقہ جگہ پر ذاتی معلومات درج نہیں کرنی چاہییں، اور یہ طریقہ کار مکمل طور پر غلط اور غیر قانونی ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ ایسے ہتھکنڈوں کے ذریعے شہریوں کو سبسڈی یا دیگر سہولتوں کے نام پر معلومات دینے پر مجبور کیا جاتا ہے، جو ایک سنگین دھوکہ دہی ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ متعلقہ اداروں کو اس طرح کے جرائم میں ملوث عناصر کے بارے میں آگاہ کر دیا گیا ہے اور کارروائی جاری ہے۔

پاور ڈویژن نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ کسی بھی مشکوک پیغام یا غیر سرکاری ہدایت پر اپنی ذاتی معلومات ہرگز فراہم نہ کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

نمایاں زمرے

تازہ ترین