حنا الطاف

حنا الطاف کا دورانِ شوٹنگ ہراسانی جیسے رویے کا انکشاف

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ اور میزبان حنا الطاف نے ایک ڈرامے کی شوٹنگ کے دوران پیش آنے والے ناخوشگوار اور غیر محفوظ تجربے سے متعلق انکشاف کیا ہے۔

اداکارہ نے سوشل میڈیا پر اپنے مداحوں کے ساتھ اس واقعے کی تفصیلات شیئر کیں، جس کے بعد سوشل میڈیا پر ان کی بہادری کو سراہا جا رہا ہے۔

حنا الطاف نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں بتایا کہ شوٹنگ سیٹ پر موجود ایک شخص کے رویے نے انہیں شدید غیر آرام دہ اور غیر محفوظ محسوس کروایا۔ ان کے مطابق جیسے ہی اس شخص نے بات چیت شروع کی، انہیں فوراً اندازہ ہوگیا کہ صورتحال مناسب نہیں ہے۔

اداکارہ نے کہا کہ انہوں نے فوری طور پر خود کو اس ماحول سے الگ کیا تاکہ مزید کسی ناخوشگوار صورتحال سے بچا جا سکے۔ ساتھ ہی انہوں نے متعلقہ پروڈکشن ہاؤس کو اس شخص کے رویے کے بارے میں آگاہ بھی کیا۔

اداکارہ حنا الطاف کا دورانِ شوٹنگ ہراسانی کا انکشاف

حنا الطاف کے اس بیان کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے ان کے حوصلے اور جرات کی تعریف کی۔ متعدد افراد کا کہنا تھا کہ خواتین کی جانب سے ایسے معاملات پر کھل کر بات کرنا نہایت اہم ہے تاکہ ورک پلیس پر محفوظ ماحول کو یقینی بنایا جا سکے۔

سوشل میڈیا پر صارفین نے اس بات پر زور دیا کہ شوبز انڈسٹری سمیت ہر شعبے میں خواتین کے تحفظ کے لیے واضح پالیسی اور سخت اقدامات کی ضرورت ہے۔ کئی صارفین نے کہا کہ ایسے واقعات کو نظر انداز کرنے کے بجائے فوری رپورٹ کرنا مثبت قدم ہے۔

حنا الطاف کی جانب سے اس حساس معاملے پر کھل کر اظہارِ خیال کو خواتین کے حقوق اور محفوظ ورک پلیس کے حوالے سے ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

نمایاں زمرے

تازہ ترین