پاکستان بمقابلہ انگلینڈ

پاکستان کی شاندار بولنگ، انگلینڈ کے 52 رنز پر چار کھلاڑی آؤٹ

سہ ملکی سیریز کے چوتھے ون ڈے میچ میں پاکستان نے انگلینڈ کے خلاف عمدہ آغاز کرتے ہوئے 52 رنز پر چار کھلاڑیوں کو آؤٹ کردیا۔ پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔

انگلینڈ کی اننگز کے پہلے ہی اوور میں شاہین شاہ آفریدی نے پانچویں گیند پر ٹام بینٹن کو چار رنز پر آؤٹ کردیا۔ شاہین نے تیسرے اوور میں جو روٹ کو بھی پانچ رنز پر کیچ آؤٹ کرا کے انگلینڈ کو دوسرا نقصان پہنچایا۔

انگلینڈ کو تیسرا نقصان پانچویں اوور میں اٹھانا پڑا، جب کپتان ہیری بروک رن آؤٹ ہوگئے۔ اس کے بعد حارث رؤف نے چوتھی وکٹ حاصل کرکے انگلش ٹیم پر دباؤ مزید بڑھا دیا۔

ابتدائی وکٹیں گرنے کے باعث انگلینڈ کی ٹیم بڑا مجموعہ بنانے کے لیے مشکلات کا شکار ہوگئی۔ پاکستان کے گیند بازوں نے اننگز کے آغاز میں ہی حریف ٹیم کو سنبھلنے کا موقع نہیں دیا۔

یہ میچ لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جارہا ہے۔ ٹاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے پاکستان کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے بتایا کہ حتمی ٹیم میں شاداب خان اور رضا اللہ کو شامل کیا گیا ہے۔

انگلینڈ کے کپتان ہیری بروک نے کہا کہ اگر ان کی ٹیم ٹاس جیتتی تو وہ بھی پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کرتی۔

چھاتی کے سرطان سے متعلق آگاہی اجاگر کرنے کے لیے پاکستانی کھلاڑی گلابی شرٹس پہن کر میدان میں اترے۔ اس اقدام کا مقصد خواتین میں اس مرض سے متعلق شعور اور بروقت تشخیص کی اہمیت کو اجاگر کرنا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

نمایاں زمرے

تازہ ترین