وزیر خزانہ محمد اورنگزیب

گورننس بہتری اور کرپشن کا خاتمہ حکومت کا ایجنڈا ہے، وزیر خزانہ

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ گورننس کی بہتری اور کرپشن کا خاتمہ کسی بیرونی ادارے کا نہیں بلکہ حکومت کا اپنا ایجنڈا اور مشن ہے۔

انہوں نے کہا کہ بدعنوانی کے خاتمے اور نظامِ حکمرانی کو بہتر بنانا ریاست پاکستان کی بنیادی ترجیح ہے۔

وزیر خزانہ کے مطابق آئی ایم ایف نے پاکستان کے گورننس سسٹم اور کرپشن کے معاملات پر تشویش ظاہر کی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ آئی ایم ایف نے بعض سیاستدانوں اور اعلیٰ حکام کی مالی تفصیلات بھی طلب کی ہیں تاکہ شفافیت کو یقینی بنایا جا سکے۔

ایک سوال کے جواب میں وزیر خزانہ نے کہا کہ کرپشن اور ناقص گورننس کے خاتمے کے لیے حکومت نے ایکشن پلان جاری کر دیا ہے اور مختلف کمیٹیاں بھی تشکیل دی گئی ہیں۔

واشنگٹن میں گفتگو کے دوران انہوں نے واضح کیا کہ وفاقی اسپتالوں کے فنڈز میں کٹوتی سے متعلق انہیں کوئی باضابطہ معلومات نہیں ہیں۔

توانائی کے شعبے پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ توانائی بحران کے حل کے لیے سول نیوکلیئر ٹیکنالوجی کے استعمال پر متعلقہ وزارت غور کرے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے