حج پروازوں

پاکستان سے حج پروازوں کا آغاز، پہلی پرواز 16 عازمین کو لیکر روانہ

پاکستان سے حج 2026 کی پروازوں کا باقاعدہ آغاز ہو گیا ہے، جس کے تحت پہلے مرحلے میں عازمین حجاز مقدس کے لیے روانہ ہونا شروع ہو گئے ہیں۔

کراچی سے نجی ایئرلائن کے ذریعے پہلی حج پرواز 160 عازمین کو لے کر روانہ ہوئی، جسے ایک روحانی اور تاریخی لمحہ قرار دیا جا رہا ہے۔

اس موقع پر نہال ہاشمی اور وزارتِ مذہبی امور کے اعلیٰ حکام نے عازمین حج کو رخصت کیا اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

حکام کے مطابق اس سال صرف کراچی ایئرپورٹ سے 31 ہزار سے زائد عازمین حج مقدس سفر پر روانہ ہوں گے، جبکہ مزید پروازیں مختلف شہروں سے بھی چلائی جائیں گی۔

روڈ ٹو مکہ منصوبے کے تحت سعودی عرب کے حکام عازمین کی امیگریشن کراچی ایئرپورٹ پر ہی مکمل کریں گے تاکہ انہیں سعودی عرب پہنچ کر کسی طویل عمل سے نہ گزرنا پڑے۔

اس سہولت کے باعث عازمین کو سفر میں آسانی ہوگی اور امیگریشن کا عمل ایک ہی بار مکمل ہو جائے گا، جس سے وقت اور سہولت دونوں میں بہتری آئے گی۔

دوسری جانب سعودی میڈیا کے مطابق مکہ روٹ انیشیٹو میں شامل ممالک کی تعداد 10 تک پہنچ گئی ہے، اور آئندہ برس اس منصوبے کو مزید وسعت دی جائے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے