کیتھولک مسیحیوں کے روحانی پیشوا پوپ لیو نے کہا ہے کہ وہ ہر حال میں امن اور محبت کا پیغام عام کرتے رہیں گے۔
یہ بیان انہوں نے امریکی صدر ٹرمپ کی جانب سے ہونے والی حالیہ تنقید کے بعد دیا۔
پوپ لیو نے کہا کہ کلیسا کا بنیادی مقصد انجیل کی تعلیمات کو پھیلانا اور دنیا میں امن کو فروغ دینا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہر شخص کو اظہارِ رائے کی آزادی حاصل ہے اور وہ تنقید کو برا نہیں سمجھتے۔
ان کا کہنا تھا کہ اگر کوئی ان کے پیغام پر تنقید کرتا ہے تو وہ امید کرتے ہیں کہ لوگ ان کی بات کو بھی سنیں گے۔
پوپ لیو نے اس بات پر زور دیا کہ اختلافات کو بات چیت کے ذریعے حل کیا جا سکتا ہے اور یہی راستہ دنیا میں ہم آہنگی پیدا کر سکتا ہے۔
انہوں نے اپنے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ امن، محبت اور یکجہتی کے پیغام کو عام کرتے رہیں گے، چاہے انہیں کسی بھی قسم کی تنقید کا سامنا کیوں نہ ہو۔