پاکستان کے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور یورپی یونین کی خارجہ امور اور سلامتی پالیسی کی اعلیٰ نمائندہ کایا کالاس نے امریکا ایران مذاکرات میں پیش رفت کا خیرمقدم کیا ہے اور پائیدار امن کی امید ظاہر کی ہے۔
دفتر خارجہ کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان ٹیلیفونک گفتگو ہوئی جس میں امریکا اور ایران کے درمیان حالیہ پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
دونوں رہنماؤں نے امید ظاہر کی کہ جاری سفارتی کوششیں جلد ایک دیرپا اور مستحکم معاہدے کی صورت اختیار کر سکتی ہیں جس سے خطے میں کشیدگی میں کمی آئے گی۔
گفتگو میں اس بات پر بھی زور دیا گیا کہ تنازعات کے حل اور دیرپا امن کے لیے صرف بات چیت اور سفارت کاری ہی واحد راستہ ہے۔
Deputy Prime Minister / Foreign Minister Senator Muhammad Ishaq Dar @MIshaqdar50 spoke today with EU High Representative/Vice President Kaja Kallas @kajakallas on recent developments regarding United States–Iran understanding.
Both sides welcomed the progress achieved through… pic.twitter.com/dzn4LW8sfX
— Ministry of Foreign Affairs – Pakistan (@ForeignOfficePk) June 12, 2026
دونوں فریقوں نے خطے کی مجموعی صورتحال اور سیکیورٹی چیلنجز پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا اور بین الاقوامی تعاون کی ضرورت پر زور دیا۔
یہ رابطہ ایسے وقت میں ہوا ہے جب امریکا اور ایران کے درمیان ممکنہ معاہدے کی اطلاعات سامنے آ رہی ہیں اور جنیوا میں مذاکرات کے حوالے سے بھی پیش رفت رپورٹ کی جا رہی ہے۔
رہنماؤں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ خطے میں کشیدگی کو کم کرنے کے لیے مسلسل سفارتی رابطے انتہائی ضروری ہیں۔