پاکستان مون سون بارشیں

یکم جولائی سے پاکستان مون سون بارشیں، اربن فلڈنگ اور لینڈ سلائیڈنگ کا الرٹ

محکمہ موسمیات نے پاکستان مون سون بارشیں شروع ہونے کی پیشگوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ یکم جولائی سے ملک کے بیشتر علاقوں میں بارشوں کا نیا سلسلہ داخل ہوگا۔ ادارے کے مطابق مختلف شہروں میں آندھی، گرج چمک اور تیز بارش کا امکان ہے جبکہ اربن فلڈنگ اور لینڈ سلائیڈنگ کے خدشات بھی ظاہر کیے گئے ہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق 30 جون کی شام یا رات سے مغربی ہواؤں کا نیا سلسلہ پاکستان میں داخل ہونے کا امکان ہے۔ بحیرہ عرب سے آنے والی مرطوب ہوائیں ملک کے مشرقی اور وسطی علاقوں تک پہنچ رہی ہیں جبکہ 2 جولائی سے خلیج بنگال سے بھی مرطوب ہوائیں شمالی علاقوں میں داخل ہوں گی، جس سے پاکستان مون سون بارشیں مزید شدت اختیار کر سکتی ہیں۔

محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق یکم سے 6 جولائی کے دوران کشمیر، اسلام آباد، پنجاب، خیبرپختونخوا اور گلگت بلتستان میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔ بعض مقامات پر موسلا دھار بارش بھی ہو سکتی ہے جس سے معمولات زندگی متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

محکمہ موسمیات نے مزید بتایا کہ 3 اور 4 جولائی کو سندھ کے سکھر، جیکب آباد، لاڑکانہ اور ملحقہ اضلاع میں بارش کا امکان ہے۔ اسی طرح بلوچستان کے شمالی اور شمال مشرقی اضلاع میں یکم سے 4 جولائی کے دوران بارشیں متوقع ہیں، جس سے پاکستان مون سون بارشیں کا دائرہ مزید وسیع ہوگا۔

ادارے نے خبردار کیا ہے کہ 2 سے 6 جولائی کے دوران بالائی خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان، مری، گلیات اور کشمیر کے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ موجود رہے گا۔ متعلقہ اداروں کو پیشگی اقدامات کرنے اور عوام کو احتیاط برتنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

یکم سے 4 جولائی تک اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور، گوجرانوالہ، لاہور اور فیصل آباد میں اربن فلڈنگ کا خدشہ بھی ظاہر کیا گیا ہے۔ نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہونے، ٹریفک کی روانی متاثر ہونے اور روزمرہ معمولات میں خلل پڑنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ موسم کی تازہ ترین اطلاعات پر نظر رکھیں اور حفاظتی تدابیر اختیار کریں۔ ماہرین کے مطابق پاکستان مون سون بارشیں زرعی شعبے کے لیے فائدہ مند ثابت ہو سکتی ہیں، تاہم شدید بارشوں کے دوران احتیاط کرنا جانی و مالی نقصان سے بچنے کے لیے ضروری ہے۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

نمایاں زمرے

تازہ ترین