اسلام آباد ہائیکورٹ کے نئے ججز

اسلام آباد ہائیکورٹ کے 3 نئے ایڈیشنل ججز نے حلف اٹھا لیا

چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ سرفراز ڈوگر نے نئے ایڈیشنل ججز سے حلف لیا۔ جسٹس ایاز شوکت، جسٹس عمیر مجید ملک اور جسٹس شارخ ارجمند نے اپنے عہدوں کا حلف اٹھایا۔

تقریب حلف برداری میں اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز، ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد اور ایڈیشنل اٹارنی جنرل سمیت دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ بار کے صدر واجد گیلانی اور اسلام آباد بار کونسل کے نمائندے بھی تقریب میں موجود تھے۔

تینوں ججز کی تقرری سے اسلام آباد ہائیکورٹ میں ججز کی تعداد میں اضافہ ہوگیا ہے اور نئے ایڈیشنل ججز نے حلف اٹھانے کے بعد اپنی ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں۔

واضح رہے کہ صدر مملکت آصف علی زرداری نے آج ہی اسلام آباد ہائیکورٹ کے ایڈیشنل ججز کی تقرری کی منظوری دی تھی۔

صدر مملکت کی منظوری کے بعد تینوں نئے ایڈیشنل ججز نے چیف جسٹس سرفراز ڈوگر کے روبرو حلف اٹھایا اور باضابطہ طور پر اپنی عدالتی ذمہ داریوں کا آغاز کردیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

نمایاں زمرے

تازہ ترین