مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر میں پیدا ہونے والی صورتحال سب کے لیے باعث تشویش ہے۔ نواز شریف آزاد کشمیر سے متعلق بیان مری میں ن لیگ آزاد کشمیر کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس سے خطاب کے دوران سامنے آیا۔
نواز شریف نے کہا کہ سابق حکومتوں نے اپنی ذمہ داریاں پوری نہیں کیں جس کے باعث عوامی مسائل میں اضافہ ہوا۔ انہوں نے کہا کہ اب عوام کے اعتماد کو ٹھیس پہنچانے کی کوئی گنجائش نہیں اور آزاد کشمیر کو پنجاب کی طرح ترقی دی جائے گی۔
سابق وزیراعظم نے کہا کہ آزاد کشمیر کے عوام کی فلاح و بہبود اولین ترجیح ہونی چاہیے۔ انہوں نے خطے کے لیے زیادہ سے زیادہ ترقیاتی فنڈز فراہم کرنے پر زور دیتے ہوئے سڑکوں اور اسپتالوں کی تعمیر، روزگار کے مواقع اور سیاحت کے فروغ کی ضرورت پر زور دیا۔
نواز شریف نے آزاد کشمیر کے طلبہ کو لیپ ٹاپ اور اسکالرشپس فراہم کرنے کی تجویز بھی دی۔ انہوں نے کہا کہ کسانوں کو کسان کارڈ ملنا چاہیے جبکہ آزاد کشمیر کے عوام کو پنجاب کی طرح بہتر سہولیات فراہم کی جانی چاہئیں۔
نواز شریف آزاد کشمیر خطاب میں حالیہ انتخابات کے دوران سیاسی ماحول پر بھی بات کی گئی۔ انہوں نے کامیاب امیدواروں کو مبارک باد دی اور ناکام امیدواروں کی کوششوں کو سراہتے ہوئے انتخابی مہم کے دوران سامنے آنے والی شکایات پر افسوس کا اظہار کیا۔
نواز شریف نے کہا کہ سیاسی مخالفت کو دشمنی میں تبدیل نہیں ہونا چاہیے۔ انہوں نے اپنے بعض امیدواروں کی شکست پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ناکامی کی وجوہات کا جائزہ لیا جائے اور کارکنوں کو حوصلہ نہیں ہارنا چاہیے۔
سابق وزیراعظم نے وزیراعظم شہباز شریف کی معاشی اقدامات کے لیے کوششوں کو بھی سراہا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت خراب حالات کو بہتر بنانے، آئی ایم ایف سے نجات اور پاکستان کو معاشی طور پر خودمختار بنانے کی کوشش کر رہی ہے، جبکہ آزاد کشمیر جیسے پہاڑی علاقے کے لیے ہیلی کاپٹر کی ضرورت بھی ہے۔