اداکارہ نور بخاری

نور بخاری نے عون چوہدری سے دوبارہ شادی پر خاموشی توڑ دی

پاکستان کی سابقہ اداکارہ نور بخاری نے عون چوہدری سے طلاق کے بعد دوبارہ شادی کرنے کے فیصلے پر پہلی بار تفصیلی گفتگو کی ہے۔ حالیہ انٹرویو میں انہوں نے اپنی ازدواجی زندگی اور دوبارہ رشتہ قائم ہونے کے حوالے سے کئی باتیں شیئر کیں۔

نور بخاری نے بتایا کہ انہوں نے کبھی نہیں سوچا تھا کہ وہ دوبارہ شادی کریں گی، تاہم ان کے مطابق زندگی کے فیصلے اللہ کی مرضی سے ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جب انہوں نے اپنی زندگی بدلنے اور اللہ کی راہ اختیار کرنے کا فیصلہ کیا تو شاید یہی وجہ بنی کہ دوبارہ ان کے اور عون چوہدری کے درمیان رشتہ قائم ہوا۔

سابقہ اداکارہ نے کہا کہ وہ اور عون چوہدری دوبارہ شادی کے فیصلے سے خوش ہیں۔ ان کے مطابق دونوں نے اس رشتے کو ایک نئے انداز سے آگے بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے اور موجودہ زندگی میں وہ اطمینان محسوس کر رہی ہیں۔

نور بخاری نے مسکراتے ہوئے اپنی محبت کے حوالے سے بھی بات کی۔ ان کا کہنا تھا کہ شاید دونوں کی محبت کبھی مکمل طور پر ختم نہیں ہوئی تھی، اسی لیے وہ ایک مرتبہ پھر ایک دوسرے کے ساتھ ہوگئے۔

انہوں نے اپنی دوبارہ شادی کو اللہ کی طرف سے ایک معجزے سے کم نہیں قرار دیا۔ نور بخاری کے مطابق طلاق کے بعد دوبارہ شادی ہونا اور اس کے بعد خوشی سے زندگی گزارنا ان کے لیے ایک خاص تجربہ ہے۔ انہوں نے اس موقع پر اللہ کا شکر ادا کرتے ہوئے نظرِ بد سے محفوظ رہنے کی دعا بھی کی۔

عون چوہدری کے بارے میں بات کرتے ہوئے نور بخاری نے انہیں ایک اچھا، نیک دل اور عمدہ انسان قرار دیا۔ انہوں نے بتایا کہ ان کے بچے بھی عون چوہدری سے بہت محبت کرتے ہیں۔ نور بخاری کے مطابق انہیں اپنے والد کے بعد عون میں ایک ایسے شخص کی موجودگی محسوس ہوتی ہے جو ان کے لیے باپ جیسا کردار ادا کرتا ہے۔

واضح رہے کہ نور بخاری اور عون چوہدری کی پہلی شادی کے بعد دونوں میں طلاق ہوگئی تھی۔ اس کے بعد نور بخاری نے مزید دو شادیاں کیں جو طلاق پر ختم ہوئیں۔ بعد ازاں انہوں نے عون چوہدری سے دوبارہ شادی کی، جو ان کی چوتھی شادی قرار دی جاتی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

نمایاں زمرے

تازہ ترین