امریکی جنگی طیارے

ایران کا دو امریکی جنگی طیارے مار گرانے کا دعویٰ

تہران: ایران کی پاسدارانِ انقلاب نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے ایرانی فضائی حدود میں دو امریکی جنگی طیارے، جن میں ایک ایف-18 بھی شامل ہے، مار گرائے ہیں۔

روسی میڈیا کے مطابق پاسدارانِ انقلاب نے ان طیاروں کو نشانہ بنانے کی ویڈیو بھی جاری کی ہے، تاہم اس دعوے کی امریکی حکام کی جانب سے تاحال تصدیق نہیں کی گئی۔

اس سے قبل بھی اطلاعات سامنے آئی تھیں کہ ایک ایف-35 طیارہ نشانہ بنایا گیا، جبکہ امریکی میڈیا نے حالیہ دنوں میں ایران جنگ کے دوران کم از کم 16 امریکی طیاروں کو نقصان پہنچنے کی خبر دی تھی، اگرچہ اس کی باضابطہ تصدیق محدود ہے۔

دوسری جانب ایران نے اہم آبی گزرگاہ باب المندب میں نیا محاذ کھولنے کی وارننگ بھی دی ہے۔

ایرانی فوجی ذرائع کے مطابق اگر ایرانی علاقوں پر حملے جاری رہے تو باب المندب میں کشیدگی بڑھ سکتی ہے۔ یہ گزرگاہ یمن کے قریب واقع ہے اور بحیرۂ احمر کو خلیج عدن سے ملاتی ہے، جو عالمی تجارت کے لیے نہایت اہم راستہ ہے۔

صورتحال تیزی سے کشیدہ ہوتی جا رہی ہے اور خطے میں بڑے پیمانے پر تصادم کا خطرہ بڑھ رہا ہے۔

1 comment on “ایران کا دو امریکی جنگی طیارے مار گرانے کا دعویٰ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے