پاکستان کی قومی کرکٹ ٹیم اور بنگلہ دیش کی قومی کرکٹ ٹیم کے درمیان ڈھاکا میں جاری ٹیسٹ میچ میں میزبان ٹیم نے مضبوط بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستان پر دباؤ برقرار رکھا ہوا ہے۔
میچ کے دوسرے روز بنگلا دیش نے 4 وکٹوں کے نقصان پر 301 رنز سے اپنی اننگز کا دوبارہ آغاز کیا۔ پاکستان کی جانب سے پہلے دن محدود کامیابی حاصل ہوئی تھی اور بولرز صرف چار وکٹیں لینے میں کامیاب رہے تھے۔
پہلے روز پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا، تاہم یہ فیصلہ بنگلا دیشی بیٹرز کی عمدہ کارکردگی کے باعث مہنگا ثابت ہوتا دکھائی دیا۔ بنگلا دیش نے احتیاط اور اعتماد کے ساتھ بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستانی بولنگ اٹیک کو دباؤ میں رکھا۔
پاکستان کی جانب سے شاہین آفریدی، محمد عباس، حسن علی اور نعمان علی نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔
بنگلہ دیش کی طرف سے نجم الحسین شانتو نے شاندار 101 رن کی اننگز کھیلی جبکہ مومن الحق نے 91 رن بنا کر ٹیم کی پوزیشن مستحکم کی۔ محمود الحسن 8 اور شادمان اسلام 13 رن بنا کر باہر نکلے۔
دوسرے روز کھیل کے آغاز پر مشفق الرحیم نے 48 جبکہ لٹن داس نے 8 رن کے ساتھ بیٹنگ شروع کی۔ تاہم لٹن داس 33 رنز بنا کر محمد عباس کی گیند پر آؤٹ
بنگلا دیش نے پانچویں وکٹ 333 رنز پر گنوائی، جبکہ مشفیق الرحیم اب بھی کریز پر موجود ہیں۔ پاکستانی ٹیم میچ میں واپسی کیلئے جلد از جلد مزید وکٹیں حاصل کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔