نیپال میں چینی شہری ریسکیو

نیپال میں چینی شہری 10 روز بعد سرنگ سے زندہ نکال لیا گیا

نیپال میں چینی شہری ریسکیو کر لیا گیا، جسے تباہ کن سیلاب کے 10 روز بعد ہائیڈرو پاور منصوبے کی سرنگ سے زندہ نکالا گیا۔ ریسکیو ٹیم نے اسے ضلع رسووا میں سرنگ کے اندر سے تلاش کیا۔

نیپالی فوج اور غیر ملکی ماہرین پر مشتمل مشترکہ ٹیم نے چینی شہری کو اپر ترشولی-1 ہائیڈرو پاور منصوبے کی سرنگ سے نکالا۔ فوج کے مطابق شہری سرنگ کے اندر 225 میٹر کے فاصلے پر موجود تھا۔

فوج کی جانب سے جاری تصویر میں چینی شہری کو دو ریسکیو اہلکار باہر لاتے دکھائی دیے۔ شہری ہوش میں تھا، تاہم اس کے ہاتھ موٹی کیچڑ سے ڈھکے ہوئے تھے۔ حکام نے اس کی صحت کا جائزہ شروع کر دیا۔

یہ شخص ان سیکڑوں ہائیڈرو پاور کارکنوں میں شامل تھا جو 26 اگست کو لاپتا ہوئے۔ چین اور نیپال کی سرحد کے قریب بڑے برفانی اور چٹانی تودے گرنے کے بعد پانی اور کیچڑ کا شدید ریلا آیا تھا۔

نیپال میں چینی شہری ریسکیو کے دوران مختلف مقامات پر سرچ آپریشن بھی جاری رہا۔ جمعے کو دو نیپالی کارکنوں کو ترشولی تھری اے سرنگ سے نو روز بعد زندہ نکالا گیا تھا۔

نیپال کی قومی ڈیزاسٹر ایجنسی کے مطابق اب تک 1,344 لاشیں مل چکی ہیں، جبکہ تقریباً 5,000 افراد لاپتا ہیں۔ چین میں سرکاری میڈیا نے 31 ہلاکتوں اور 531 لاپتا افراد کی اطلاع دی ہے۔

بھارت، چین، آسٹریلیا اور جنوبی کوریا کے ماہرین بھی سرچ آپریشن میں نیپالی ٹیموں کی مدد کر رہے ہیں۔ ادھر ایک ہزار سے زیادہ لاشوں کو ڈی این اے نمونے لینے کے بعد اجتماعی قبروں میں دفن کیا گیا، جبکہ ہزاروں متاثرین امدادی کیمپوں میں موجود ہیں۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

نمایاں زمرے

تازہ ترین