حماد اظہر

9 مئی کے مقدمات میں مطلوب حماد اظہر ملتان سے گرفتار

لاہور: سابق رکن قومی اسمبلی اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) پنجاب کے سابق صدر حماد اظہر کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق حماد اظہر کو ملتان سے حراست میں لینے کے بعد لاہور پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے، جہاں انہیں 9 مئی کے واقعات سے متعلق مقدمات میں کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حماد اظہر 9 مئی 2023 کے واقعات سے متعلق مختلف مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھے اور کافی عرصے سے روپوش تھے۔

پولیس ذرائع کے مطابق حماد اظہر 9 مئی 2023 کے بعد سے اشتہاری قرار دیے گئے تھے۔ وہ اپنے والد کے انتقال کے موقع پر منظر عام پر آئے تھے، تاہم بعد ازاں دوبارہ روپوش ہوگئے تھے۔

حماد اظہر کی گرفتاری کے بعد پولیس کی جانب سے ان کے خلاف درج مقدمات اور آئندہ قانونی کارروائی کے حوالے سے مزید تفصیلات سامنے آنے کا امکان ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

نمایاں زمرے

تازہ ترین