پاکستانی اداکارہ مہرالنساء اقبال 

مہرالنساء اقبال کا نوجوان اداکاراؤں کو شادی سے متعلق مشورہ

پاکستانی اداکارہ مہرالنساء اقبال نے شوبز سے وابستہ نوجوان لڑکیوں کو مشورہ دیا ہے کہ انہیں زندگی میں صحیح وقت پر شادی کا فیصلہ کر لینا چاہیے۔

حال ہی میں وہ ایک نجی ٹی وی پروگرام میں ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوئیں جہاں انہوں نے شادی اور زندگی کے فیصلوں سے متعلق سوالات کے جواب دیے۔

اداکارہ نے کہا کہ نوجوان اداکاراؤں کو شادی میں غیر ضروری تاخیر نہیں کرنی چاہیے کیونکہ ہر چیز اپنے وقت پر ہی بہتر لگتی ہے۔ ان کے مطابق وقت کے ساتھ انسان میں پختگی آتی ہے اور اس کی خواہشات اور سوچ بھی بدل جاتی ہے۔

مہرالنساء اقبال نے مزید کہا کہ عمر بڑھنے کے ساتھ اگر معیار بہت زیادہ ہو جائے تو اچھا رشتہ ملنا مشکل ہو جاتا ہے، اس لیے بہتر ہے کہ کم عمر میں سوچ سمجھ کر فیصلہ کیا جائے۔

انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ شادی کے بعد بھی کام اور ذمہ داریاں جاری رہ سکتی ہیں اور پیشہ ورانہ زندگی متاثر نہیں ہوتی۔

تاہم انہوں نے کہا کہ زندگی میں ہر چیز ایک ساتھ نہیں ملتی، اس لیے توقعات کو قابو میں رکھنا اور کہیں نہ کہیں قربانی دینا ضروری ہوتا ہے تاکہ ایک مضبوط گھر قائم کیا جا سکے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے