علاقائی امن میں پاکستان کے کردار کو ہولی سی کے سینئر نمائندے آرچ بشپ پال رچرڈ گالاگر نے سراہا ہے۔ دفتر خارجہ کے مطابق، انہوں نے ثالثی، مکالمے اور سفارت کاری کے ذریعے خطے میں امن و استحکام کے فروغ کے لیے پاکستان کی کوششوں کی تعریف کی۔
ہولی سی کے سیکریٹری برائے تعلقاتِ ریاست و بین الاقوامی تنظیموں آرچ بشپ گالاگر نے 9 اکتوبر کو اسلام آباد میں نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے ملاقات کی۔ ان کا دورہ پاکستان اور ہولی سی کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 75ویں سالگرہ کے موقع پر ہو رہا ہے۔
ملاقات کے دوران اسحاق ڈار نے آرچ بشپ گالاگر کا خیرمقدم کیا اور امن، بین المذاہب ہم آہنگی اور مکالمے کے فروغ میں ہولی سی کے کردار کو سراہا۔ انہوں نے پاکستان کی کیتھولک برادری کی خدمات کی بھی تعریف کی، خصوصاً تعلیم اور صحت کے شعبوں میں اس کی کوششوں کو اہم قرار دیا۔
Deputy Prime Minister/Foreign Minister Senator Mohammad Ishaq Dar @MIshaqDar50 received H.E. Archbishop Paul Richard Gallagher, Secretary for Relations with States of the Holy See, at the Ministry of Foreign Affairs. The Archbishop is visiting Pakistan to mark the 75th anniversary of the establishment of diplomatic relations between Pakistan and the Holy See.
The DPM/FM welcomed the Archbishop and acknowledged the Holy See’s role in promoting peace, interfaith harmony and dialogue, and appreciated the valuable contributions of Pakistan’s Catholic community, particularly in education and health.
Archbishop Gallagher commended Pakistan’s constructive role in promoting regional peace and stability through mediation, dialogue and diplomacy.
The DPM/FM appreciated Pope Leo XIV’s principled calls for peace and a just resolution of the Palestine conflict, reaffirmed Pakistan’s unwavering solidarity with the Palestinian people. They expressed deep concern over the continuing humanitarian crisis and emphasized the importance of sustained international efforts to advance peace in the region.
Both sides reaffirmed their commitment to further strengthening Pakistan–Holy See relations and promoting mutual respect, understanding and peaceful coexistence among faiths.
— Ministry of Foreign Affairs – Pakistan (@ForeignOfficePk) October 9, 2026
دفتر خارجہ کے مطابق، آرچ بشپ گالاگر نے علاقائی مسائل کے حل کے لیے سفارتی رابطوں کے ذریعے پاکستان کے تعمیری کردار کو سراہا۔ ان کے بیان میں امن و استحکام برقرار رکھنے اور تنازعات کے پُرامن حل کے لیے مذاکرات اور ثالثی کی اہمیت اجاگر کی گئی۔
ملاقات میں فلسطین کی صورت حال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اسحاق ڈار نے پوپ لیو چہاردہم کی جانب سے امن اور تنازع کے منصفانہ حل کے مطالبات کو سراہا۔ انہوں نے فلسطینی عوام کے ساتھ پاکستان کی غیرمتزلزل یکجہتی کا اعادہ بھی کیا۔
دونوں فریقوں نے جاری انسانی بحران پر گہری تشویش کا اظہار کیا اور خطے میں امن کے لیے مسلسل عالمی کوششوں کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے پاکستان اور ہولی سی کے تعلقات مزید مضبوط بنانے اور مختلف مذاہب کے درمیان باہمی احترام، سمجھ بوجھ اور پُرامن بقائے باہمی کو فروغ دینے کے عزم کا بھی اعادہ کیا۔
دفتر خارجہ کے مطابق، آرچ بشپ گالاگر کی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات بھی متوقع تھی۔ وہ پاکستان میں کیتھولک برادری کے ارکان سے بھی ملاقات کریں گے۔ یہ دورہ دوطرفہ تعاون، باہمی اعتماد اور بین المذاہب ہم آہنگی کو فروغ دینے کے لیے اہم قرار دیا جا رہا ہے۔